روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ آئی ایس پی آر نے10 اپریل کوبہاولنگر میں پیش آنے والے واقعے کی انکوائری کا مطالبہ کر دیا وفاقی حکومت نے ترقی کو تیز کرنے کے لیے بینک فنانسنگ کے لیے زراعت، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (SMEs) اور انفارمیشن ٹیکنالوجی (IT) جیسے شعبوں کو ترجیح دی ہے2024 ایشیائی ترقیاتی بینک نے رواں مالی سال 2024 کی رپورٹ شائع کردی بھارتی عدالت نے کرپشن کیس میں دہلی کے 55 سالہ وزیراعلیٰ کیجریوال کی گرفتاری کو چیلنج کرنے والی درخواست مسترد کر دی۔ عیدالفطر2024 میں کراچی والوں کو عید کے روز بھی پانی کے بحران سے کوئی چھٹکارا نہ مل سکا سال 2024 میں غیرمتوقع اسٹرابیری کی فصل نے برکینا فاسو کا ‘سرخ سونا’ گھمایا وزیر اعظم شہباز اور ولی عہد سلمان نے پاکستان میں 5 ارب ڈالر کی سعودی سرمایہ کاری کو تیز کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ سال 2024 کا وزیراعظم محمد شہباز شریف کا اپنے وفد کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی لاہور ہائیکورٹ کے جج سے بدتمیزی پر وکیل کو 6 ماہ قید کے ساتھ 1،00،000جرمانہ ک سزا کا حکم

عام انتخابات کی تاریخ نہ ملی تو اسمبلیاں توڑ دیں گے،عمران خان

یوتھ ویژن نیوز (مظہر چشتی سے )چیئر مین تحریک انصاف عمران خان نےکہا ہے کہ  پنجاب اور خیبرپختونخوا کی اسمبلیاں تحلیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے،اگر عام انتخابات کی تاریخ نہ دی گئی تو اسمبلیاں توڑدیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمرا ن خان نےخیبرپختونخوا کی پارلیمانی پارٹی اجلاس سے ویڈیو لنک خطاب میں کہا ہے کہ میرے کل کے بیان سے پی ڈی ایم کو غلط فہمی ہوئی،میں نے سمجھانے کی کوشش کی لیکن شائد غلط  پیغام چلا گیا ، میں نے کوئی مذاکرات کی پیشکش نہیں کی ، وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے مجھے اسمبلی توڑنے کا اختیار دے دیا ہے،الیکشن جب بھی ہوتے ہیں جیتنا پی ٹی آئی نے ہی ہے۔75 فیصد پاکستانی الیکشن کا کہہ رہے ہیں۔ہم اسی ماہ صوبائی حکومتوں کو تحلیل کر کے الیکشن کی طرف جائیں گے۔الیکشن کمیشن ان کے ساتھ ملا ہوا ہے، پی ڈی ایم کے لوگوں نےملک سے باہر چلے جانا ہے۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے خطاب میں کہا کہ اگر حکومت جنرل الیکشن کی تاریخ دینا چاہتی ہے تو ہم بات چیت کے لیے تیار ہیں، ملک کی ضرورت ہے کہ ملک میں سیاسی استحکام آئے، سیاسی استحکام آئے گا تب ہی معاشی استحکام آئےگا، ان سے بات چیت کس چیز پر ہوگی، ہوہی نہیں سکتی، ان کا حکومت میں آنے کا مقصد کیا تھا۔ان کی کوشش یہی ہےکہ اب یہ الیکشن جیت نہیں سکتے تو تاخیر کررہے ہیں۔

سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مفتاح اسماعیل کہہ رہے ہیں، اسحاق ڈار ملک کو ڈیفالٹ پر لے جارہے ہیں،مفتاح اسماعیل اور اسحاق آپس میں لڑ رہے ہیں، دونوں ایک دوسرے پر سچے الزامات لگا رہے ہیں،یہ لوگ جہاں بھی جاتے ہیں چور چور کے نعرے لگتے ہیں، اسمبلیاں تحلیل کرنے کا فیصلہ کر لیاہے ، 66 فیصد نشستیں خالی ہوں تو ملک کو عام انتخابات کی طرف جانا پڑے گا۔ سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے پہلے یہ اپنی چوری مشرف سے این آر او لے کر معاف کروا چکے تھے ، اب انہوں نے دوسرا این آراو لیا ، ان کے ہینڈلرز سہولت کار بنے این آر او لینے کیلئے ، جنرل مشرف نے ان دونوں پارٹیز سے ملک کو بہتر چلایا تھا ، 75 فیصد قوم کو پتا ہے کہ الیکشن کے علاوہ کوئی اور دوسرا راستہ نہیں ہے ، ہم کے پی اور پنجاب کی اسمبلیاں توڑنے جارہے ہیں، ہم یہ سمجھتے ہیں کہ ملک کو الیکشن کی ضرورت ہے ، جب بھی الیکشن ہوں گے تو پی ٹی آئی جیتے گی، ان کا گراف تیزی سے نیچے جا رہا ہے ۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com