روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے 23 مارچ کو کراچی کے دورے کے دوران وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات کی اور پاکستان ایران اقتصادی مواقع بشمول سرمایہ کاری سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ آئی ایس پی آر نے10 اپریل کوبہاولنگر میں پیش آنے والے واقعے کی انکوائری کا مطالبہ کر دیا وفاقی حکومت نے ترقی کو تیز کرنے کے لیے بینک فنانسنگ کے لیے زراعت، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (SMEs) اور انفارمیشن ٹیکنالوجی (IT) جیسے شعبوں کو ترجیح دی ہے2024 ایشیائی ترقیاتی بینک نے رواں مالی سال 2024 کی رپورٹ شائع کردی بھارتی عدالت نے کرپشن کیس میں دہلی کے 55 سالہ وزیراعلیٰ کیجریوال کی گرفتاری کو چیلنج کرنے والی درخواست مسترد کر دی۔ عیدالفطر2024 میں کراچی والوں کو عید کے روز بھی پانی کے بحران سے کوئی چھٹکارا نہ مل سکا سال 2024 میں غیرمتوقع اسٹرابیری کی فصل نے برکینا فاسو کا ‘سرخ سونا’ گھمایا وزیر اعظم شہباز اور ولی عہد سلمان نے پاکستان میں 5 ارب ڈالر کی سعودی سرمایہ کاری کو تیز کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ سال 2024 کا وزیراعظم محمد شہباز شریف کا اپنے وفد کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی

پنجاب میں پرویز الٰہی کے علاوہ بھی آپشنز موجود ہیں: آصف زرداری

یوتھ ویژن نیوز (قاری عاشق حسین سے )پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر اور سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ’ان کے پاس نہ صرف پنجاب اسمبلی کو بچانے کے لیے ممبران کی کافی تعداد ہے بلکہ وہ خیبر پختونخوا اسمبلی میں بھی کوئی جادو چلا سکتے ہیں۔‘
جمعرات کو نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’ہم خیبر پختونخوا میں بھی تحریک عدم اعتماد لائیں گے۔ کچھ دوست گمراہ ہیں، انہیں واپس لانا ہے۔‘
سابق صدر نے کہا کہ ’چوہدری پرویز الٰہی ہمارا انتخاب نہیں ہوں گے بلکہ ہمارے پاس اور بھی آپشنز ہیں۔‘
ملک میں جلد الیکشنز کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ’قبل از وقت انتخابات ہمارے یا جمہوریت کے لیے مناسب نہیں ہیں۔‘
اس سوال پر کہ اگر پی ٹی آئی اسمبلیاں تحلیل کرنے میں کامیاب ہو جاتی ہے تو کیا ہو گا؟ آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ ’پھر ہم ان اسمبلیوں میں دوبارہ الیکشنز کرائیں گے، ہم دیکھیں گے کہ وہ (عمران خان) کتنے ایم پی ایز واپس اسمبلی میں لاتے ہیں۔‘
سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے متعلق انہوں نے کہا کہ ’عمران خان کی سوچ سیاسی نہیں ہے۔ وہ جو کرنے جا رہے تھے ہم نے اسے روک دیا۔ وہ غلط فیصلہ کرتے تو قوم کو مشکل ہوتی۔‘
سابق صدر کا کہنا تھا کہ ’کچھ ایسی چیزیں ہیں جن پر میں بات نہیں کرنا چاہتا۔ کچھ چیزیں نہ بتانا ہی بہتر ہے۔‘
نئے آرمی چیف کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ’میں انہیں جانتا نہیں ہوں۔ وہ سب سے سینیئر تھے اس لیے آرمی چیف بن گئے۔‘
سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ کے حوالے سے سابق صدر نے کہا کہ ’انہوں نے مجھ سے ایکسٹینشن کے لیے کبھی رابطہ نہیں کیا۔‘
آصف علی زرداری نے ’باجوہ ڈاکٹرائن‘ کی کچھ چیزوں کو بُرا اور کچھ کو ٹھیک قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ ’کبھی انہوں (جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ) نے اس حوالے سے ہم سے بات نہیں کی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com