بوڑھے شخص کو تھپڑ مارنے والا سعودی شہری گرفتار،ویڈیو وائرل
شادی کی تقریب میں بوڑھے شخص کو تھپڑ مارنے والا سعودی شہری گرفتار کرلیا گیا۔
عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر بوڑھے شخص کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس حرکت میں آئی اور تھپڑمارنے والے سعودی شہری کو گرفتار کرلیا۔
وائرل ویڈیو میں دو قطاروں میں درجنوں لوگوں کو کھڑے دیکھا جاسکتا ہے جہاں موجود ایک شخص کو بغیر وجہ ظاہر کیے لوگوں کے درمیان بوڑھے شخص پر ہاتھ سے حملہ کرتے دیکھا گیا۔
پولیس کے مطابق تفتیش سے پتا چلتا ہے کہ دونوں لوگوں کے درمیان تنازع پرانا تھا جس کے باعث سعودی شہری نے عمر رسیدہ شخص کو تھپڑ مارا۔
بعد ازاں شرکا نے بیچ میں آکر معاملے کو قابو کرنے کی کوشش کی
Load/Hide Comments