روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے 23 مارچ کو کراچی کے دورے کے دوران وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات کی اور پاکستان ایران اقتصادی مواقع بشمول سرمایہ کاری سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ آئی ایس پی آر نے10 اپریل کوبہاولنگر میں پیش آنے والے واقعے کی انکوائری کا مطالبہ کر دیا وفاقی حکومت نے ترقی کو تیز کرنے کے لیے بینک فنانسنگ کے لیے زراعت، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (SMEs) اور انفارمیشن ٹیکنالوجی (IT) جیسے شعبوں کو ترجیح دی ہے2024 ایشیائی ترقیاتی بینک نے رواں مالی سال 2024 کی رپورٹ شائع کردی بھارتی عدالت نے کرپشن کیس میں دہلی کے 55 سالہ وزیراعلیٰ کیجریوال کی گرفتاری کو چیلنج کرنے والی درخواست مسترد کر دی۔ عیدالفطر2024 میں کراچی والوں کو عید کے روز بھی پانی کے بحران سے کوئی چھٹکارا نہ مل سکا سال 2024 میں غیرمتوقع اسٹرابیری کی فصل نے برکینا فاسو کا ‘سرخ سونا’ گھمایا وزیر اعظم شہباز اور ولی عہد سلمان نے پاکستان میں 5 ارب ڈالر کی سعودی سرمایہ کاری کو تیز کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ سال 2024 کا وزیراعظم محمد شہباز شریف کا اپنے وفد کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی

نومولدی کی عمر میں اغوا ہونے والی بچی 51 سال بعد ماں کو مل گئی

ڈیڑھ ماہ کی عمر میں اغوا کی جانیوالی بچی 51 سال بعد والدین کو مل گئی امریکا میں گمشدہ افراد کے کیس میں تقریباً سب سے پرانا کیس بلآخر نصف صدی بعد حل ہوگیا اور 51 سال قبل اغوا کی جانے والی بچی اپنے والدین سے مل گئی۔ امریکی جریدے کی رپورٹ کے مطابق میلیسا ہائی اسمتھ کو 23 اگست 1971 میں ٹیکساس کے شہر فورٹ ورتھ سے اغوا کیا گیا تھا جو کہ اب اپنے والدین سے مل گئی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق میلیسا کی والدہ نے 1971 میں بچی کی دیکھ بھال کرنے والے شخص کے لیے اخبار میں اشتہار دیا جس کے بعد ایک خاتون نے ان سے نوکری کے لیے رابطہ کیا تھا اور نوکری کا آغاز کردیا۔
بعدازاں وہ خاتون بچی کو لے کر فرار ہوگئیں جس کے بعد بچی کی تلاش کے لیے انتھک کوششیں کی گئیں جو رائیگاں گئیں۔
تاہم اب سوشل میڈیا پر اشتہارات کے باعث رواں سال ستمبر میں اہلخانہ کو اشارہ ملا کہ ان کی بیٹی چارلسٹن میں موجود ہے۔ اہلخانہ نے ڈی این اے ٹیسٹ، پیدائشی نشان اور تاریخ پیدائش کی مدد سے یقینی بنایا کہ علاقے میں موجود خاتون ان کی ہی بیٹی ہے۔
غیر ملکی رپورٹس کے مطابق اہلخانہ نے بھی اس سے متعلق تصدیق کردی ہے کہ ان کی بیٹی میلیسا انہیں مل گئی ہے جب کہ میلیسا کو لاپتا کرنے والی خاتون سے متعلق فی الحال کچھ پتا نہیں چل سکا ہے۔
اس موقع پر میلیسا نے کہا کہ ‘مجھے اپنے والدین سے مل کر جو خوشی ہوئی میں وہ لفظوں میں بیان نہیں کرسکتی، یہ دنیا کی خوبصورت احساسات میں سے ایک ہے’

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com