روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ آئی ایس پی آر نے10 اپریل کوبہاولنگر میں پیش آنے والے واقعے کی انکوائری کا مطالبہ کر دیا وفاقی حکومت نے ترقی کو تیز کرنے کے لیے بینک فنانسنگ کے لیے زراعت، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (SMEs) اور انفارمیشن ٹیکنالوجی (IT) جیسے شعبوں کو ترجیح دی ہے2024 ایشیائی ترقیاتی بینک نے رواں مالی سال 2024 کی رپورٹ شائع کردی بھارتی عدالت نے کرپشن کیس میں دہلی کے 55 سالہ وزیراعلیٰ کیجریوال کی گرفتاری کو چیلنج کرنے والی درخواست مسترد کر دی۔ عیدالفطر2024 میں کراچی والوں کو عید کے روز بھی پانی کے بحران سے کوئی چھٹکارا نہ مل سکا سال 2024 میں غیرمتوقع اسٹرابیری کی فصل نے برکینا فاسو کا ‘سرخ سونا’ گھمایا وزیر اعظم شہباز اور ولی عہد سلمان نے پاکستان میں 5 ارب ڈالر کی سعودی سرمایہ کاری کو تیز کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ سال 2024 کا وزیراعظم محمد شہباز شریف کا اپنے وفد کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی لاہور ہائیکورٹ کے جج سے بدتمیزی پر وکیل کو 6 ماہ قید کے ساتھ 1،00،000جرمانہ ک سزا کا حکم

وزیراعظم شہباز شریف نے ترک صدر رجب طیب اردوان کے ہمراہ پی این ایس خیبر کا افتتاح کر دیا

یوتھ ویژن نیوز (واصب غوری سے ):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے ہمراہ جمعہ کو پاک بحریہ کے لئے چار ملجم کارویٹ جہازوں میں سے تیسرے جہاز پی این ایس خیبر کا افتتاح کیا

جو پاک۔ترکیہ سٹرٹیجک پارٹنرشپ میں اہم سنگ میل کا حامل ہے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان گہرے تاریخی تعلقات ہیں جو گزرتے وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں، پاکستان اور ترکیہ مل کر ترقی کا سفر جاری رکھیں گے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر ترکیہ کے دو روزہ دورہ پر ہیں۔ استنبول شپ یارڈ میں پی این ایس خیبر لانچنگ تقریب میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب، وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر، وفاقی وزیر دفاعی پیداوار اسرار ترین بھی موجود تھے۔

تقریب میں دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے، شپ یارڈ آمد پر وزیراعظم محمد شہباز شریف کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دوسرے گھر ترکیہ کا دوبارہ دورہ کرنے پر خوش ہوں، آج کا دن دونوں ممالک کے درمیان تاریخی تعلقات میں عظیم دن ہے، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان گہرے تاریخی تعلقات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ نے ہر مشکل گھڑی میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے، ترکیہ نے ہر عالمی فورم پر پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر رجب طیب اردوان ایک دور اندیشن رہنما ہیں، ان کی قیادت میں ترکیہ جدید فلاحی ریاست بن چکا ہے، ترکیہ کے دور دراز علاقوں کو تمام بنیادی سہولیات میسر ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ آپ امن سے رہنا چاہتے ہیں تو آپ کو جنگ کیلئے بھی تیار رہنا ہو گا، آج دنیا کو متعدد تنازعات کا سامنا ہے، انہوں نے کہا کہ روس اور یوکرین کے درمیان گندم برآمد معاہدے میں ترکیہ کا اہم کردار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک۔ترکیہ تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوں گے، دنیا بھر کی طرح پاکستان کو بھی توانائی کی قلت کا سامنا ہے، پاکستان قابل تجدید توانائی اور توانائی کے سستے ذرائع کیلئے اقدامات کر رہا ہے۔

انہوں نے ترکیہ کے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کو قابل تجدید توانائی ذرائع کے حصول کیلئے مل کر کام کرنا چاہئے، دونوں ممالک آلودگی میں کمی کیلئے بھی مل کر کام کر سکتے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کو گذشتہ دنوں بدترین سیلاب کا سامنا کرنا پڑا، ترکیہ نے پاکستان کی بھرپور مدد کی، ترکیہ سے 15 طیارے امدادی سامان لے کر پہنچے، ماضی میں بھی ہر مشکل گھڑی میں ترکیہ نے پاکستان کی مدد کی، پاکستان اور ترکیہ مل کر ترقی کا سفر جاری رکھیں گے۔ وزیراعظم نے جہاز کی تیاری میں حصہ لینے والوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک۔ترکیہ ماہرین ملجم منصوبہ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ترکیہ نے پاکستان کے سیلاب متاثرہ بھائیوں کی ہر ممکن مدد کی۔ انہوں نے کہا کہ دوطرفہ دفاعی تعاون باہمی تعلقات کا اہم ستون ہے، پاکستان اور ترکیہ دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے متحد ہیں، دہشت گردوں کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر گامزن ہیں۔ وفاقی وزیر دفاعی پیداوار اسرار ترین نے کہا کہ پی این ایس خیبر کی لانچنگ تقریب خوش آئند ہے، پاک۔ترکیہ تعاون سے دفاعی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے ، پی این ایس خیبر سے پاک بحریہ کی دفاعی صلاحیت میں مزید اضافہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ صنعتی ڈھانچہ کے مضبوط ہونے سے پاک۔ترکیہ تجارتی تعلقات کو بھی مزید فروغ حاصل ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم دہشت گردی سمیت تمام درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، ترکیہ نے مسئلہ کشمیر پر ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مضبوط دفاعی تعلقات ہیں جو ہر گزرتے دن کے ساتھ مضبوط سے مضبوط تر ہو رہے ہیں، تیسرے پی این ایس خیبر کی لانچنگ سے پاکستان کا دفاع مزید مضبوط ہو گا، بحری دفاع پر معاونت پر ترکیہ کی قیادت کے شکرگزار ہیں۔ واضح رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ تعاون پر مبنی ملجم منصوبہ پاکستان-ترکیہ سٹرٹیجک پارٹنرشپ میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ اس سے قبل پاک بحریہ کے لئے پہلے کارویٹ پی این ایس بابر کی لانچنگ تقریب اگست2021ئ میں استنبول میں منعقد ہوئی جبکہ دوسرے جہاز پی این ایس بدر کا سنگ بنیاد مئی 2022 میں کراچی میں رکھا گیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com