اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ وزیر اعظم کی زیرِصدارت سرمایہ کاری سہولت کونسل کی اپیکس کمیٹی کا اجلاس وفاقی اور صوبائی وزراء کا تعاون مانگ لیا پی ٹی آئی کے بانی کی جان کو خطرہ سندھ ہائی کورٹ کے دائرہ اختیار پر سوال عمران خان نے معاشی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے حکومتی کمزوری کی پیش گوئی کی۔ بلوچستان کے کچھ ضلع ژوب 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی پی کے انٹرا پارٹی انتخابات کی توثیق کردی تنزلی کا شکار معاشرے کے سدھار کی آخری اُمید اساتذہ اور اُن سے ہونےوالا ہتک آمیز سلوک طالبان نے حکومت پاکستان کو ‘بہت برے نتائج’ سے خبردار کردیا "اسلامیہ یونیورسٹی کا یورپی یونین کے وفد کا خیرمقدم شمسی توانائی، آرٹسٹری اور کیمپس اسپلنڈر کی نمائش” عائشہ عمر نے سرجری کے بعد کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی گوگل میٹ نے ایک نیا فیچر متعارف کرادیا۔

کوپ 27 میں موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے اہم معاہدہ اور ”ڈیمیج اینڈ لاس” فنڈ کا قیام بڑی کامیابی ہے، وزیر خارجہ

یوتھ ویژن نیوز (قاری عاشق حسین سے ): کوپ 27 میں موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے اہم معاہدہ اور ”ڈیمیج اینڈ لاس” فنڈ کا قیام پوری دنیا کی بڑی کامیابی ہے،

موسمیاتی تبدیلیوں سے نبرد آزما ہونے کے لئے کلائیمنٹ بینک قائم کیا جائے تاکہ ترقی پذیر ممالک کو مناسب شرح پر قرضے فراہم ہو سکیں۔پاکستان میں حالیہ سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی موسمیاتی تبدیلیوں سے صرف ترقی پذیر ممالک ہی نہیں ترقی یافتہ ممالک بھی متاثر ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے غیرملکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں کیا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ کوپ 27 میں موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے اہم معاہدہ کسی ایک ملک نہیں، پوری دنیا کی جیت ہے، معاہدہ ان لوگوں کی جیت ہے جو موسمیاتی تبدیلیوں کی تباہی سے متاثر ہوئے ہیں، مالی تعاون کے حوالے سے دیکھنا ہے کہ عالمی مالیاتی نظام کیا طریقہ کار ہوگا اور سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک کو اس سے کس طرح فائدہ پہنچے گا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ مالی تعاون کا معاملہ کوپ کے آئندہ اجلاس تک مکمل ہونے کا امکان ہے جس کی میزبانی متحدہ عرب امارات کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ جی 77 پلس چین کے ارکان میں سے بہت سے ممالک ماضی میں ہونے والے وعدوں کی عدم تکمیل پر پریشان ہیں، یہی وجہ ہے کہ معاہدے کی تحریر اس حوالے سے اہم ہے جو ممالک کو اپنے وعدوں کی پاسداری کا پابند بناتی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی تباہی سے صرف ترقی پذیر ممالک ہی نہیں، ترقی یافتہ دنیا بھی متاثر ہوگی، ”جی 77 پلس چین” کے موجودہ چیئرمین کے طور پر پاکستان چاہتا ہے کہ معاہدے کے نکات پر عملدرآمد ہو۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے ہونے والے نقصانات کے ازالے کیلئے ”ڈیمیج اینڈ لاس” فنڈ قائم کیا گیا ہے اور مالی مدد کی فراہمی کے لئے انتظامات کئے گئے ہیں، متعین وقت میں اس سے منسلکہ اہداف کو پورا کرنے کے لئے کام کرنا ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان جی 77 اور یو اے ای کے اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے، ایک دوسرے پر انگلی اٹھانے کے بجائے اجتماعی بقائ کے لئے مشترکہ جدوجہد پر توجہ مرکوز کرنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیلاب سے پہلی بار تباہی نہیں ہوئی، اس سے قبل بھی گرمی کی سخت لہر اور سیلاب آ چکے ہیں، اگر آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک سے رجوع کیا جا سکتا ہے تو ایک ”کلائیمیٹ بینک” بھی ہونا چاہئے جہاں متاثرہ ممالک جا سکیں اور اس کلائیمیٹ بینک سے مناسب شرح پر قرضے لئے جا سکیں۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ ہمیں اپنے لوگوں کو دوبارہ اپنے پاو¿ں پر کھڑا کرنا ہے، ماحول کو نقصان پہنچانے والے ایندھن کے استعمال کو ختم کرنے کے لئے عملی اتفاق رائے کی ضرورت ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com