یو این مشن میں خدمات کی انجام دہی کے دوران شہید ہونے والے حوالدارمحمد شفیق میاں چنوں میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک
راولپنڈی۔ (ثاقب ابراہیم غوری سے ):پاک فوج کے حوالدارمحمد شفیق یو این مشن میں خدمات کی انجام دہی کے دوران شہید ہو گئے ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق حوالدارمحمدشفیق سنٹرل افریقن ریپبلک میں خدمات کی انجام دہی کے دوران شہید ہوئے۔ حوالدار محمد شفیق کی نماز جنازہ میاں چنوں میں ادا کر دی گئی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شہید کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیاگیا۔ حوالدار محمدشفیق فروری 2021میں امن مشن میں شامل ہوئے۔ اب تک 162 پاکستانی اقوام متحدہ کے امن دستوں میں بین الاقوامی امن و استحکام کے عالمی مشن میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرچکے ہیں۔
حوالدار محمد شفیق نے پسماندگان میں اہلیہ اور تین بیٹے چھوڑے ہیں
Load/Hide Comments