روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ آئی ایس پی آر نے10 اپریل کوبہاولنگر میں پیش آنے والے واقعے کی انکوائری کا مطالبہ کر دیا وفاقی حکومت نے ترقی کو تیز کرنے کے لیے بینک فنانسنگ کے لیے زراعت، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (SMEs) اور انفارمیشن ٹیکنالوجی (IT) جیسے شعبوں کو ترجیح دی ہے2024 ایشیائی ترقیاتی بینک نے رواں مالی سال 2024 کی رپورٹ شائع کردی بھارتی عدالت نے کرپشن کیس میں دہلی کے 55 سالہ وزیراعلیٰ کیجریوال کی گرفتاری کو چیلنج کرنے والی درخواست مسترد کر دی۔ عیدالفطر2024 میں کراچی والوں کو عید کے روز بھی پانی کے بحران سے کوئی چھٹکارا نہ مل سکا سال 2024 میں غیرمتوقع اسٹرابیری کی فصل نے برکینا فاسو کا ‘سرخ سونا’ گھمایا وزیر اعظم شہباز اور ولی عہد سلمان نے پاکستان میں 5 ارب ڈالر کی سعودی سرمایہ کاری کو تیز کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ سال 2024 کا وزیراعظم محمد شہباز شریف کا اپنے وفد کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی لاہور ہائیکورٹ کے جج سے بدتمیزی پر وکیل کو 6 ماہ قید کے ساتھ 1،00،000جرمانہ ک سزا کا حکم

بھاولپور میں پولیوسے بچاو کی سہ روزہ مہم 28 نومبر سے شروع ہوگی،ڈپٹی کمشنر زاہد پرویز

بہاول پور(عمران قذافی سے ))پولیو سے بچاؤ کی سہ روزہ مہم ضلع بھر میں 28نومبر سے شروع ہو گی۔ اس دوران پانچ سال تک کی عمر کے 7لاکھ 99ہزار سے زائد بچوں کو گھر گھر جا کر پولیو سے بچاؤ کی ویکسین پلائی جائے گی

۔ اس سلسلہ میں انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس ڈپٹی کمشنر زاہد پرویز وڑائچ کی زیر صدارت دفتر میں منعقد ہوا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر رابطہ ایوشہ ظفر، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز سمیت متعلقہ محکموں کے افسران شریک ہوئے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پولیو سے بچاؤ کی مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کا ایک بچہ بھی پولیو کی خوراک سے محروم نہ رہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیو سے بچاؤ مہم کے دوران تشکیل دی گئی ٹیموں کے ارکان اپنی ذمہ داریاں شاندار انداز میں انجام دیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیو ٹیموں کے ارکان کی فیلڈ میں کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے موثر انداز میں مانیٹرنگ کی جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے ضلع کی تمام تحصیلوں میں پولیو سے بچاؤ مہم کے لئے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا اور ہدایت کی کہ مہم کے دوران تمام متعلقہ افراد اپنی ذمہ داریاں بہتر طریقہ سے ادا کریں۔ اس سلسلہ میں کسی قسم کی سستی اور غفلت نہ برتی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ کنٹرول روم میں محکمہ صحت، پولیس اور دیگر متعلقہ محکموں کے متعلقہ ملازمین انسداد پولیو مہم کے دوران اپنی ذمہ داریاں مستعدی سے انجام دیں۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ چولستان اور دیگر دور افتادہ علاقہ جات میں پولیو سے بچاؤ مہم کے دوران متعلقہ ڈاکٹرز وہاں پر موجود بیمار افراد کو علاج معالجہ کی سہولت اور ادویات کی فراہمی میں اپنی خدمات سرانجام دیں۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر خالد محمود آرائیں نے بریفنگ میں بتایا کہ 28نومبر سے 30نومبر تک پولیو بچاؤ مہم کے دوران پولیو ٹیمیں گھر گھر جا کر پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گی اور اس دوران کسی وجہ سے رہ جانے والے بچوں کو کیچ اپ ایکٹیویٹی کے تحت یکم اور 2دسمبر کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ ڈاکٹر شیراز نے بتایا کہ اس مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لئے 3168موبائل ٹیمیں، 195فکسڈ ٹیمیں اور 136ٹرانزٹ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com