جی ایچ کیو نے عمران خان کو بذریعہ ہیلی کاپٹر آمد و روانگی کی اجازت دے دی

یوتھ ویژن نیوز (قاری عاشق حسین سے )لانگ مارچ کی قیادت کیلئے چیئرمین تحریک انصاف کی بذریعہ ہیلی کاپٹر اسلام آباد آمد کا معاملہ ، جی ایچ کیو نے پریڈ گراؤنڈ میں ہیلی کاپٹر کی آمد  اور روانگی کی اجازت دے دی ۔

جی ایچ کیو کے فیصلے سے تحریک انصاف کو بھی باضابطہ طور  پر آگاہ کر دیا گیا ہے ۔

اس حوالے سے  صدر تحریک انصاف اسلام آباد علی نواز  کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کے اپنی الرٹس کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف کی سلامتی کو خطرات لاحق ہیں۔ چیئرمین تحریک انصاف کی پرامن حقیقی آزادی مارچ میں بحفاظت شرکت کیلئے ہیلی کاپٹر کا استعمال اہم ہے۔ جی ایچ کیو کے این او سی کے بعد وفاقی حکومت کے پاس ہیلی کاپٹر کی آمد و روانگی کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کا کوئی جواز نہیں۔ جی ایچ کیو کے مراسلے کے بعد وفاقی حکومت بہانہ سازی ترک کرے اور پریڈ گراؤنڈ میں ہیلی کاپٹر کی آمد و رفت کی اجازت دے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com