بہاولپور میں طلباء کو روڈ سیفٹی کے اقدامات اور سفر کے دوران محفوظ رہنے کے طریقوں کے بارے تربیت دینے کیلئے تقریب کا انقاد

moter way taqreeb

سمہ سٹہ (نامہ نگار) گزشتہ روز گورنمنٹ جونیئر ماڈل گرلز ہائی سکول میں سیکٹر کمانڈر ٹو ملتان ایس پی نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس ندیم اشرف وڑائچ کی ہدایت پرروڈ سیفٹی سیشن کا انعقاد کیا گیا تفصیل کے مطابق سیکٹر کمانڈر ملتان ٹونیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس ایس پی ندیم اشرف وڑائچ کی ہدایت پر ڈی ایس پی نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس بیٹ 20 سید رضوان شاہ نے ایڈمن آفیسر عاصم ارشان,آپریشنل آفیسرانسپکٹرملک محمد اسحاق ،انسپکٹر فرزانہ کوثر ،سب انسپکٹر صباء رمضان کے ہمراہ گورنمنٹ جونیئرماڈل گرلزہائی سکول بہاولپور میں طلباء کو روڈ سیفٹی کے اقدامات اور سفر کے دوران محفوظ رہنے کے طریقوں کے بارے میں بتایا گیا۔ انہیں روڈ سائن بورڈز، روڈ کراس کرنے کے طریقے (گرین کراس کوڈ) اور سڑک کے ساتھ ساتھ چلنے کے طریقے اور ان سے متعلق دیگر روڈ سیفٹی طریقوں کے بارے میں بتایا گیا۔ ان کے والدین اور کنبہ کے افراد کو ان کی حفاظت کے لئے ٹریفک قوانین کی پابندی کرنے کی یاد دلانے کے لئے بریف کیا گیاخواتین عملے اور طلباء کو بتایا گیا کہ وہ موٹرسائیکل کے پہیے سے اپنے گاؤن کو اس پر سوار کرتے وقت بند کر دیں۔ آخر میں طلباء اور سٹاف کے ارکان میں بریفنگ پمپلٹ اور برشرز تقسیم کیا گے ۔سکول ہذا کی پرنسپل شاہدہ کوثراور کوارڈینٹرسکول میڈیم نادیہ رشید نے نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ موٹروے پولیس کے آگاہی پروگرام کرنے سے بہت سے طلباء طالبات کو ٹریفک کے رولز سے روشناس ہوسکے گئے اور اس سے ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں گے آخر میں پرنسپل سکول ہذا میڈیم شاہدہ کوثر نے نیشنل ہائی اینڈ موٹر وے پولیس کا ٹریفک رولز آگاہی سکول میں طالبات میں دینے کا شکریہ ادا کیا

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں