صدرمملکت کے دستخط، جنرل عاصم منیر پاک فوج کے نئے آرمی چیف بن گئے

یوتھ ویژن نیوز (واصب غوری سے ) صدر مملکت کی جانب سے سمری کی منظوری کے بعد جنرل حافظ سید عاصم منیر نئے آرمی چیف بن گئے،

جنرل ساحر شمشاد مرزا کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی تعینات کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے افواج پاکستان میں آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کی تقرریوں کیلئے وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے بھیجی گئی ایڈوائس پر دستخط کردیے ہیں۔
جس کے بعد جنرل حافظ سید عاصم منیر پاک فوج کے نئے آرمی چیف جبکہ جنرل ساحر شمشاد مرزا افواج پاکستان کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی تعینات کردیے گئے ہیں۔ نئے آرمی چیف حافظ سید عاصم منیر 29 نومبر کو جی ایچ کیو میں کمان تبدیلی کی منعقدہ تقریب میں پاک فوج کی باقاعدہ کمان سنبھالیں گے۔

جبکہ موجودہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ 29 نومبر کو اپنے عہدے سے سبکدوش ہوجائیں گے۔

پاک فوج کے نئے آرمی چیف جنرل حافظ سید عاصم منیر اور نئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا وزیراعظم شہبازشریف سے الگ الگ ملاقاتیں کریں گے، اسی طرح نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور نئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا صدر مملکت سے بھی الگ الگ ملاقاتیں کریں گے۔ یاد رہے کہ وزیراعظم شہبازشریف نے حکومتی اتحادیوں سے مشاورت کے بعد جنرل سید عاصم منیر کو آرمی چیف مقرر کیا تھا۔
وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے اس کی تصدیق کی اور کہا کہ جنرل عاصم منیر کو چیف آف دی آرمی سٹاف جب کہ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی تعینات مقرر کردیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا تھا کہ اس بابت سمری صدر پاکستان کو ارسال کر دی گئی ہے۔ تاہم صدر مملکت کی جانب سے سمری کی منظوری کے بعد جنرل حافظ سید عاصم منیر نئے آرمی چیف بن گئے، جنرل ساحر شمشاد مرزا کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی تعینات کردیا گیا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com