اہم تعیناتی پر مشاورت، صدرِ مملکت سے عمران خان کی ملاقات 45 منٹ تک جاری رہی

یوتھ ویژن نیوز (عمران قذافی سے )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدر مملکت عارف علوی سے عمران خان کی ملاقات 45 منٹ تک جاری رہی۔

تمام پہلوؤں سے اہم تعیناتی پر مشاورت کی گئی۔آرمی چیف کے تقرر سے متعلق آئینی،قانونی امور زیر بحث آئے۔فواد چوہدری نے مزید کہا کہ صدر مملکت، عمران خان نے تمام لحاظ سے تقرری کا احاطہ کیا ہے۔
ایوان صدر اس ضمن میں آفیشلی ہینڈ آؤٹ جاری کرے گا،تمام معاملات آئین و قانون کے مطابق ہوں گے،صدر مملکت عارف علوی اسلام آباد واپس روانہ ہو گئے ہیں۔یہاں واضح رہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی آج لاہور پہنچے تھے۔صدر عارف علوی نے زمان پارک میں چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی۔

ملاقات میں اہم تعیناتی کا معاملہ زیر غور آیا۔صدر وزیراعظم ہاؤس سے منظور ہونے والی سمری سے متعلق عمران خان کو اعتماد میں لیا۔

عمران خان نے صدر مملکت کو کہا کہ ہماری کسی ادارے سے جنگ نہیں،آئین و قانون کے مطابق سمری دیکھیں۔ ہم نے آئین اور قانون کی پاسداری کرنی ہے۔عمران خان نے کہا کہ آئین اور قانون کے مطابق جو بنتا ہے سمری اس کے مطابق دیکھیں،اگر درست ہے تو سمری نکال دیں۔یاد رہے کہ نئے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی تقرری کی سمری ایوان صدر کو موصول ہو گئی ہے۔
صدر مملکت عارف علوی کی جانب سے سمری کی منظوری دی جائے گی۔ صدر مملکت آئین کے آرٹیکل 243 کے تحت وزیر اعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر منظوری دیں گے۔صدر مملکت کی منظوری کے بعد جنرل سید عاصم منیر کے آرمی چیف تعینات ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا جبکہ جنرل ساحر شمشاد مرزا کا چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا جائے گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com