نئےآرمی چیف کی تقرری پر مشاورت کیلئے وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا

یوتھ ویژن نیوز (عمران قذافی سے )نئے آرمی چیف کی تقرری کے معاملے میں پیش رفت سامنے آئی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اہم قدم اٹھا لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس جمعرات کو طلب کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس 24 نومبر کی صبح 9 بجے وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزراء سے نئے آرمی چیف کی تقرری کے معاملے پر رائے لیے جانے کا امکان ہے۔
Load/Hide Comments