شہبازشریف کی قاسم جومرت توکیوف کو قزاخستان کا صدر کو منتخب ہونے پر مبارکباد

یوتھ ویژن نیوز(ثاقب غوری سے ):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے قاسم جومرت توکیوف کو قزاخستان کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ منگل کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہاکہ قاسم جومرت توکیوف کو قزاخستان کا صدر منتخب ہونے پردلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور قزاخستان کے قریبی برادرانہ تعلقات ہیں اور ان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لئے قزاخستان کے صدر کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہوں۔
Load/Hide Comments