معیشت صرف عمران خان ،بشری بی بی اور فرح گوگی کی ہوئی ، ملکی معیشت "صرف” تباہ ہوئی،مریم اورنگزیب

وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ چار سال معیشت صرف عمران خان ،بشری بی بی اور فرح گوگی کی ہوئی ہے ، ملکی معیشت "صرف” تباہ ہوئی،پاکستان جیسے ہی مستحکم ہونے لگا پاکستان کو عمران خان چمٹ گیا۔ عمران خان کے خطاب پر اپنے ردعمل میں وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان کی حکومت میں بھی سیاسی عدم استحکام اور حکومت سے محرومی پر وہ کنٹینرپر ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چار سال عمران خان نے لوگوں کو بھوکا اور بے روزگار کیا ، عمران خان کی وجہ سے ملک بحران میں مبتلا رہا۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی عدم استحکام عمران خان کا مقصد ہے جو پورا نہیں ہو رہا ،الیکشن ان شاءاللہ صاف اور شفاف ہوں گے اور مقررہ وقت پر ہوں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com