نوازشریف کے لندن چھوڑنے پر فواد چودھری کا ردعمل سامنے آگیا

تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چودھری نے تسنیم حیدر کے الزامات کے فوری بعد نوازشریف کے لندن چھوڑنے پر سوالات کھڑے کردیئے ۔
تفصیلات کےمطابق فواد چودھری نے کہا کہ برطانیہ میں نون لیگ کے ترجمان تسنیم چودھری کے سنسنی خیز بیان کے فوراً بعد نواز شریف کا برطانیہ چھوڑ کر جانا انتہائی تشویشناک ہے، فواد چودھری نے کہا کہ نواز شریف کو اپنے ساتھی کی طرف سے قتل اور اقدام قتل کے الزامات کی تصدیق کیلئے خود کو پیش کرنا ہو گا
Load/Hide Comments