عالمی مارکیٹ کے برعکس فی تولہ سونا مزید مہنگا

ملک میں سونے کی قیمت میں آج بھی اضافہ ہوا ہے، سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 58 ہزار 500 روپے ہوگئی –

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے دام میں کمی کے باوجود پاکستان نے فی تولہ سونا مزید 400 روپے مہنگا ہوگیا۔

آج پیر 21 نومبر کے روز بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے دام 11 ڈالر کمی کے بعد 1751 ڈالرز سے گھٹ کر 1740 ڈالرز پر آگئے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے دام میں کمی کے باوجود پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا، پیر کے روز مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونا مزید 400 روپے مہنگا ہوکر 1 لاکھ 58 ہزار 500 روپے کا ہوگیا۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 343 روپے بڑھ کر 1 لاکھ 35 ہزار 888 روپے ہوگئی، دوسری جانب چاندی کے دام 1690 روپے فی تولہ پر مستحکم رہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com