انڈونیشیا میں 5.6شدت کے زلزلے سے 162افراد جاں بحق

یوتھ ویژن نیوز (ثاقب غوری سے) انڈونیشیا میں زلزلے سے درجنوں افراد جاں بحق، صدر مملکت کا قیمتی جانی نقصان پر اظہار افسوس۔
انڈونیشیا میں 5.6شدت کے زلزلے سے 162افراد جاں بحق ہو گئے،زلزلہ صوبہ مغربی جاوا میں آیا جس کے جھٹکے انڈونیشین دارالحکومت جکارتہ میں بھی محسوس کیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا میں زلزلے کے نتیجے میں 162افراد کے جاں بحق ہونے کے بعد صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اظہار افسوس کرتے ہوئے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ انڈونیشیا میں زلزلے کے نتیجے میں قیمتی جانی نقصان پر افسوس ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کسی اور سے شادی کرنے پر لڑکے نےگرل فرینڈ کی لاش کے35 ٹکڑے کر دیے
انہوں نے مزید لکھا کہ انڈونیشیا کی حکومت اور عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہیں۔انہوں نے ٹویٹ میں مزید لکھا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان اور اسکی عوام برادر ملک انڈونیشیا کے ساتھ کھڑی ہے۔
واضح رہے کہ انڈونیشیا میں 5.6 شدت کے زلزلےکے نتیجے میں ہلاک افراد کی تعداد 62ہوگئی۔ زلزلہ صوبہ مغربی جاوا میں آیا جس کے جھٹکے انڈونیشین دارالحکومت جکارتہ میں بھی محسوس کیے گئے۔
یو ایس جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز ویسٹ جاوا کا علاقہ سیانجر تھا اور اس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔ گورنر مغربی جاوا کے مطابق زلزلےکے باعث 62 افراد ہلاک ہوئے ہیں جب کہ 700 سے زائد زخمی ہیں اور 2200 سے زائد مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔ حکام کے مطابق امدادی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے اور شہریوں کو زلزلےکے آفٹر شاکس سے بھی خبردار رہنےکی ہدایت کی گئی ہے، عمارتوں کے ملبے تلے دبے درجنوں افراد کی تلاش کا کام جاری ہے، 5 ہزار 3 سو سے زائد افراد بے گھر ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ارشد شریف کے بعد شعیب شیخ کی جان کو خطرہ ہے، عمران خان
حکام کی جانب سے کہا گیا ہےکہ زلزلے کے مرکز کے قریب افراد کو محتاط رہنا چاہیے کیونکہ آفٹرشاکس کا خطرہ موجود ہے۔ زلزلے کے جھٹکوں سے جکارتہ میں بھی متعدد عمارات 3 منٹ تک لرزتی رہیں اور کچھ کو خالی بھی کرایا گیا۔ خیال رہےکہ انڈونیشیا رنگ آف فائر یعنی مسلسل زلزلے اور آتش فشاں کے دھماکوں والے علاقے میں آباد ہے۔ فروری 2022 میں 6.2 شدت کے زلزلے سے مغربی سماٹرا میں 25 افراد ہلاک اور 460 زخمی ہوگئے تھے۔ جنوری 2021 میں صوبے مغربی Sulawesi میں 6.2 شدت کے زلزلے سے 100 سے زیادہ افراد ہلاک اور ساڑھے 6 ہزار کے قریب زخمی ہوئے تھے۔ انڈونیشیا میں 2004 میں آنے والی تباہ کن سونامی کے نتیجے میں ایک لاکھ 20 ہزار افراد ہلاک ہو گئے تھے۔