روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ آئی ایس پی آر نے10 اپریل کوبہاولنگر میں پیش آنے والے واقعے کی انکوائری کا مطالبہ کر دیا وفاقی حکومت نے ترقی کو تیز کرنے کے لیے بینک فنانسنگ کے لیے زراعت، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (SMEs) اور انفارمیشن ٹیکنالوجی (IT) جیسے شعبوں کو ترجیح دی ہے2024 ایشیائی ترقیاتی بینک نے رواں مالی سال 2024 کی رپورٹ شائع کردی بھارتی عدالت نے کرپشن کیس میں دہلی کے 55 سالہ وزیراعلیٰ کیجریوال کی گرفتاری کو چیلنج کرنے والی درخواست مسترد کر دی۔ عیدالفطر2024 میں کراچی والوں کو عید کے روز بھی پانی کے بحران سے کوئی چھٹکارا نہ مل سکا سال 2024 میں غیرمتوقع اسٹرابیری کی فصل نے برکینا فاسو کا ‘سرخ سونا’ گھمایا وزیر اعظم شہباز اور ولی عہد سلمان نے پاکستان میں 5 ارب ڈالر کی سعودی سرمایہ کاری کو تیز کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ سال 2024 کا وزیراعظم محمد شہباز شریف کا اپنے وفد کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی لاہور ہائیکورٹ کے جج سے بدتمیزی پر وکیل کو 6 ماہ قید کے ساتھ 1،00،000جرمانہ ک سزا کا حکم

پنجاب پولیس کےافسران اور اہلکاروں پرلانگ مارچ میں شرکت کرنے پر پابندیعائد

یوتھ ویژن نیوز(عمران قذافی سے ) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کنور شاہ رخ نے اہلکاروں اور افسران پر لانگ میں شرکت پر پابندی عائد کردی،

سی سی پی او لاہور سمیت تمام افسران کو مراسلہ ارسال کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی لانگ مارچ کے حوالے سے قائم مقام آئی جی پنجاب کنور شاہ رخ نے حکم جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی بھی ماتحت افسر اور اہلکار لانگ مارچ کا حصہ نہیں بنے گا، احکامات کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن ہوگا۔


مراسلے میں کہا گیا ہے کہ احکامات نہ ماننے والوں کو کسی قسم کی معافی نہیں ملے گی، تمام اہلکار اور افسران لانگ مارچ ڈیوٹی کے دوران یونیفارم کے تقدس کو قائم رکھیں پولیس کی گاڑیاں لانگ کے شرکاء کے لیے استعمال نہیں ہوگی گاڑیوں کا استعمال صرف مارچ کی سکیورٹی کے لیے کیا جائے گا پولیس اہلکار لانگ مارچ کے شرکاء کے ساتھ کسی قسم کی تصویر یا ویڈیو شیئر نہیں کریں گے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

دوسری جانب لانگ مارچ کی وفاقی دارالحکومت میں انٹری روکنے کیلئے اسلام آباد پولیس نے بھی تیاریاں مکمل کرلیں، اسلام آباد پولیس نے مطاہرین سے مختلف طریقوں سے نمٹنے کا فیصلہ کیا ہے، سکیورٹی اہلکاروں کو 50 ہزار آنسو گیس شیل اور 500 سے زائد گنز دے دی گئیں، 500 ربر گنز،37 ہزار کارتوس،17 پیپر گنز اور 11 ہزار پیپر بال بھی فراہم کر دئیے گئے، مظاہرین کی نشاندہی اور گرفتاری کیلئے ٹیموں کو اسپرے پینٹ بھی دیا گیا ہے۔


میڈیا رپورٹس سے معلوم ہوا ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے رینجرز اور سندھ پولیس کے اہلکار کو بھی الرٹ رکھا جائے گا، اسلام آباد پولیس کے علاوہ 5 ہزار رینجرز اہلکار بھی سکیورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے، جب کہ سندھ پولیس کے 5 ہزار اہلکار بھی اسلام آباد پولیس کی معاونت کریں گے، 4700 ایف سی اہلکار بھی اسلام آباد میں مختلف مقامات پر تعینات کر دیا گیا ہے، افسران سمیت اسلام آباد پولیس کے 3 ہزار اہلکار ایک شفٹ میں ڈیوٹی دیں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com