پاک فوج نے اقلیتوں کے قومی دن پر اقلیتی برادریوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 493.7 ملین ڈالر کا اضافہ بشریٰ بی بی کو 190 ملین پاؤنڈ کیس میں ضمانت مل گئی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے پاکستان نے ’استحکام‘ کے حصول کے لیے امریکا سے چھوٹے ہتھیار مانگ لیے کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں ڈگری شو کا شاندار انعقاد میدان عرفات میں پاکستانی بچے کی پیدائش اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ جنوبی ایشیا میں امن اور تنازع کشمیر وزیراعظم شہباز شریف کا حساس قیمتوں کی سالانہ شرح میں تاریخی کمی پر اظہارِ اطمینان اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپوروائس چانسلر ڈاکٹر محمد کامران نے ورلڈ سوائل ڈے کی شاندار تقریبات کا افتتاح کیا اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپوروائس چانسلر ڈاکٹر محمد کامران نے ورلڈ سوائل ڈے کی شاندار تقریبات کا افتتاح کیا پاکستان کا آئی ایم ایف کے 5 اہم اہداف حاصل کرنے میں ناکامی کا خدشہ پاکستان کسٹمز کا اسمگل شدہ گاڑیوں کے استعمال پر پابندی کا اعلان پی ٹی آئی رہنما عالمگیر خان کراچی میں گھر سے گرفتار مصدق ملک کا روس کے ساتھ خام تیل معاہدے کی خبروں کی تردید عمر ایوب کی جی ایچ کیو حملے کے کیس میں بریت کی درخواست مسترد ہادیقہ کیانی اور مہرانگ بلوچ بی بی سی 100 ویمن 2024 کی فہرست میں ابھریں

سرکلر روڈ پارکنگ پلازہ سے متعلق آئینی درخواست پر حکام کو نوٹس جاری

کوئٹہ : چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جناب جسٹس نعیم اختر افغان اور جناب جسٹس اقبال احمد کاسی پر مشتمل ڈویژن بینچ نے پارکنگ پلازہ سرکلر روڈ کوئٹہ کے حوالے سے دائر آئینی درخواست کی سماعت کی۔ معزز عدالت کو ایڈمنسٹریٹر ایم سی کیو نے بتایا کہ سرکلر روڈ کوئٹہ پارکنگ پلازہ کا افتتاح وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کیا تھا۔ اور انہوں نے اسی روز اعلان بھی کیا تھا کہ پارکنگ پلازہ میں پارکنگ کی سہولیات بلامعاوضہ دی جائے گی جس کی وجہ سے ایم سی کیو پارکنگ پلازہ کی نیلامی نہیں کر پائی تھی۔بعد ازاں انجمن تاجران بلوچستان کے عہدیدار بھی ایم سی کیو(میو نسپل کارپوریشن کوئٹہ)پارکنگ پلازہ کی دیکھ بھال اور گاڑیوں کی حفاظت کے لیے درخواست لے کر آئے جس کے بعد ایک سیکیورٹی کمپنی کے 6چھ سیکیورٹی گارڈزرکھے گئے اور8 آٹھ دیگر ملازمین روزانہ اجرت کی بنیاد پر ملازم رکھے گئے تاکہ وہ پار ک کی جانے والی گاڑیوں کوٹوکن جاری کر سکے۔ ایم سی کیو کو اس انتظام کے لیے انجمن تاجران کے عہدیداروں کی مشاورت سے50 پچاس روپے فی گاڑی چارج کرنا پڑے جس کی اوسط آمدنی ماہانہ تین لاکھ روپے کے قریب بنتی ہے جو کہ ایم سی کیو کے اکاؤنٹ میں جمع کی جاتی ہے اوریہ نجی گارڈزاور ڈیلی ویجزکو ادائیگی کے لیے استعمال کی جاتی ہے معز ز عدالت کو انہوں نے مزید بتایا کہ مورخہ 19 اکتوبر 2022 کو پارکنگ پلازہ کے نیلامی کے لیے آٹھ کثیر الاشاعت اخبارات میں اشتہار جاری کیا گیا جبکہ تاریخ نیلامی 7 نومبر 2022 رکھی گئی اشتہار میں زرضمانت پانچ 5کروڑ روپے رکھی گئی لیکن بڈنگ پروسس میں کسی نے بھی شرکت نہیں کی معزز عدالت کے استفسار پرایڈمنسٹریٹر ایم سی کیونے مزید بتایا کہ پارکنگ پلازہ کی چھ منزلیں ہیں اور اکثر ڈرائیور گراؤنڈ فلور یا پھر فرسٹ فلور پارکنگ کے لئے استعمال کرتے ہیں اور اپنی گاڑیاں اوپر کے منازل پر نہیں لے کر جاتے شاید اس کی وجہ سے وہاں لفٹ کا موجود ہونا نہیں ہے کیونکہ لفٹ محکمہ پی اینڈ ڈی کی جانب سے منظور کردہ اور سی اینڈ ڈبلیو کی طرف سے تکمیل تک پہنچانے والی پی سی ون کا حصہ نہیں تھی ایڈمنسٹریٹر نے مزید بتایا کہ کئی بار رابطہ کرنے کے باوجود بھی کیسکو نے پارکنگ پلازہ کو ٹرانسفارمر اور بجلی مہیانہیں کی ان کا مزیدبتانا تھا کہ ٹریفک پولیس کے ساتھ گزشتہ اجلاسوں میں یہ طے پایا تھا کہ وہ پارکنگ پلازہ کے گردوپیش میں نو پارکنگ کیلئے انتظامات کرے گی۔ لیکن تاحال ان کی جانب سے کچھ بھی نہیں کیا گیا ایڈمنسٹریٹر ایم سی کیو نے کہا کہ جلد ہی پارکنگ پلازہ کی نیلامی کے لئے دوبارہ اشتہارشائع کرنے بارے اجلاس طلب کیا جائے گا معزز عدالت نے ایڈمنسٹریٹر کی جانب سے اجاگر کیے گئے مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے اے سی ایس ڈیلوپمینٹ محکمہ سی اینڈ ڈبلیوکو متعلقہ آفیسر بمعہ پی سی ون اور ڈرائنگ سمیت عدالت میں پیش ہونے کے لیے نوٹس جاری کرنے کا حکم دیا۔ معزز عدالت نے سیکریٹری سی اینڈ ڈبلیو کو بھی نوٹس جاری کرنے کا حکم دیا کہ وہ پارکنگ پلازہ پروجیکٹ چلانے کے حوالے سے تمام تازہ ترین معلومات کے حامل متعلقہ آفیسر عدالت میں پیش کرنے کے لئے تعینات کریں۔معرزعدالت نے چیف ایگزیکٹو آفیسر کیسکوکو بھی نوٹس جاری کرنے کا حکم دیا کہ وہ پارکنگ پلازہ میں بجلی کی فراہمی کے حوالے سے متعلقہ تفصیلات کے لئے آفیسر عدالت عالیہ میں پیش ہونے کیلئے تعینات کرے۔معزز عدالت نے ایس پی ٹریفک کو بھی تمام تازہ ترین معلومات کے ساتھ اگلی پیشی پر عدالت میں پیش ہونے کا نوٹس جاری کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے ان تمام نوٹسز کے ساتھ حکم نامے کی کاپی بھی منسلک کرنے کا حکم دیا

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com