پاک فوج نے اقلیتوں کے قومی دن پر اقلیتی برادریوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 493.7 ملین ڈالر کا اضافہ بشریٰ بی بی کو 190 ملین پاؤنڈ کیس میں ضمانت مل گئی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے پاکستان نے ’استحکام‘ کے حصول کے لیے امریکا سے چھوٹے ہتھیار مانگ لیے کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں ڈگری شو کا شاندار انعقاد میدان عرفات میں پاکستانی بچے کی پیدائش اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ جنوبی ایشیا میں امن اور تنازع کشمیر وزیراعظم شہباز شریف کا حساس قیمتوں کی سالانہ شرح میں تاریخی کمی پر اظہارِ اطمینان اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپوروائس چانسلر ڈاکٹر محمد کامران نے ورلڈ سوائل ڈے کی شاندار تقریبات کا افتتاح کیا اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپوروائس چانسلر ڈاکٹر محمد کامران نے ورلڈ سوائل ڈے کی شاندار تقریبات کا افتتاح کیا پاکستان کا آئی ایم ایف کے 5 اہم اہداف حاصل کرنے میں ناکامی کا خدشہ پاکستان کسٹمز کا اسمگل شدہ گاڑیوں کے استعمال پر پابندی کا اعلان پی ٹی آئی رہنما عالمگیر خان کراچی میں گھر سے گرفتار مصدق ملک کا روس کے ساتھ خام تیل معاہدے کی خبروں کی تردید عمر ایوب کی جی ایچ کیو حملے کے کیس میں بریت کی درخواست مسترد ہادیقہ کیانی اور مہرانگ بلوچ بی بی سی 100 ویمن 2024 کی فہرست میں ابھریں

گنے کی سپورٹ پرائس 300روپے فی من مقرر کردی گئی

یوتھ ویژن نیوز(واصب غوری سے )وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی زیر صدارت آج وزیراعلیٰ آفس میں صوبائی کابینہ کا چوتھا اجلاس منعقدہوا۔

صوبائی کابینہ نے دو ماہ میں سالوں کا کام کرنے اور فلڈریلیف پروگرام کی کامیابی پر ڈاکٹر ثانیہ نشتر کو خراج تحسین پیش کیا۔

وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ فلڈ ریلیف پروگرام پر ڈاکٹر ثانیہ نشتر، ایس ایم بی آر زاہد زمان اختر،ڈی جی پی ڈی ایم اے فیصل فرید اورساری ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے اورخراج تحسین پیش کرتے ہیں

5ہزار سے زائد سیلاب متاثرین میں 12ارب روپے کی تقسیم کا پروگرام اپنی مثال آپ ہے۔وزیراعلیٰ پرویزالٰہی نے کہاکہ سندھ میں بیماریاں پھیل رہی ہیں اوروہ لوگ سیاست کے سوا کچھ نہیں کررہے۔ہم نے ایک ارب روپیہ سندھ کے لئے فلڈ ریلیف کا رکھا ہے وہاں ابھی تک سروے تک نہیں ہوا۔صوبائی کابینہ نے پنجاب میں شوگر ملوں کو 25نومبر سے کرشنگ شروع کرنے کا پابند کردیا۔صوبائی کابینہ نے گنے کی سپورٹ پرائس 300 روپے فی من کرنے کی منظوری دے دی۔احساس راشن رعایت پروگرام میں بینک آف پنجاب کو بھی شامل کرنے کی منظوری دی۔ ڈی جی ریسکیو1122ڈاکٹر رضوان نصیر کو گریڈ 21دے دیا گیا۔کابینہ اجلاس میں ڈی جی اورریسکیو1122کی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کیاگیا۔وزیراعلیٰ پرویزالٰہی نے کہاکہ سیلاب کے دوران ریسکیو1122نے بلاامتیازلوگوں کی مدد کی۔پنجاب کے ریسکیو1122جیسے مثالی ادارے کی تمام صوبے تقلید کررہے ہیں۔صوبائی کابینہ نے الیکٹرک گاڑیوں کی رجسٹریشن کے ضابطہ کار کی منظوری دے دی۔پنجاب میں الیکٹرک رکشے چلانے کااصولی فیصلہ کیاگیا۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ الیکٹرک گاڑیوں کو ٹیکسز کی مد میں 50فیصد تک رعایت دیں گے۔ اجلاس میں پنجاب پولیس کی 3ہزار خالی آسامیوں پر بھرتی کی منظوری دے دی۔پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے چیف آپریٹنگ آفیسر کامران خان کے کنٹریکٹ میں دو سال کی توسیع کی منظوری دی گئی۔ہواوے سے پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے مفاہمتی معاہدے کی منظوری بھی دے دی گئی۔کابینہ نے ایل ڈی اے ٹریبونل کے صدر کی تعیناتی، سرگودھا اوربہاولپورکومتعلقہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا سٹی ایریا قرار دینے،پنجاب ڈرگ رولز میں ترمیم،صوبائی کوالٹی کنٹرول بورڈکی ری ویمپنگ، پنجاب کمیشن آن سٹیٹ آف وویمن کی سالانہ رپورٹ،حکومت پنجاب کے اکاؤنٹس کے بارے میں آڈٹ رپورٹس،پبلک سیکٹر انٹرپرائز گورنمنٹ آف پنجاب آڈٹ اکاؤنٹ کے آڈٹ،چیئرمین زکوٰۃ وعشر کونسل کی تعیناتی کے قواعد و ضوابط،قائداعظم لائبریری شیڈول ریگولیشن1984میں ترمیم،پنجاب پبلک لائبریری جنرل ریگولیشن2012میں ترمیم،قائداعظم بزنس پارک کے کنٹریکٹ کے ازسرنو جائزہ لینے اورروڈا کے سابق چیئرمین کو3ماہ کے نوٹس پیریڈ کی تنخواہ کی ادائیگی کی منظوری دی گئی۔کپیسٹی بلڈنگ آف پی اینڈ ڈی برائے پالیسی پلاننگ اینڈ مانیٹرنگ آف ڈویلپمنٹ پراسس ان پنجاب کے11 ملازمین کے کنٹریکٹ میں توسیع کی منظوری بھی دی گئی۔ صوبائی وزراء

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com