کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی ڈالر مہنگا

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 223.17 روپے رہا – فوٹو: انٹرنیٹ
اسٹیٹ بینک کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی انٹربینک میں ڈالر 50 پیسے مہنگا ہوا ہے۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 223.17 روپے ہوگیا ہے، جب کہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 222.67 روپے پر بند ہوا تھا۔
انٹربینک کے کاروباری ہفتے میں ڈالر 1.52 روپے مہنگا ہوا ہے، واضح رہے گزشتہ ہفتے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت 221.64 روپے تھا۔
Load/Hide Comments