آرٹس کونسل پاکستان کا سب سے بڑا ثقافتی ادارہ بن چکا ہے۔مرتضیٰ سولنگی بھارت کےغیرقانونی زیرتسلط کشمیرمیں کشمیریوں کی نسل کشی سے انسانی المیہ جنم لےرہا ہے،نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ ملک میں معاشی استحکام لانا حکومت کی اولین ترجیح ہےنگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ پاکستان کوپ 28 میں موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے سالانہ 100 ارب ڈالر کی فراہمی کے وعدوں پرعملدرآمد کا منتظر ہے، وزیراعظم اسلامو فوبیا نےانتہا پسندی، نفرت اور مذہبی عدم برداشت کو جنم دیا ہے،وزیراعظم انوارالحق کاکڑ پاکستان اور بھارت کے درمیان امن کی کلید کشمیر ہے،کشمیر پر سلامتی کونسل کی قراردادوں پرعملدرآمد یقینی بنایا جائے،وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب فرمائشی پروگرام بند،خسارے سے نکلنے کی شروعات،اسلامیہ یونیورسٹی نے شہر سے باہر چلنےوالی تمام بسیں بند کر دیں نوٹیفکیشن جاری وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے چین کے نائب صدر ہان ژینگ کی ملاقات، سی پیک منصوبوں پر مسلسل پیش رفت پر اطمینان کا اظہار ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ، اسٹیٹ بینک نے رپورٹ جاری کردی مذہبی شدت پسندی پوری دنیاکا مسئلہ ہے،مودی حکومت اقلیتوں کے حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہی ہے،مشعال ملک

پنجاب میں بریسٹ کینسر کی مریض خواتین کامفت علاج ہوگا وزیراعلیٰ پرویز الٰہی

یوتھ ویژن نیوز (عمران قذافی سے )پنجاب میں بریسٹ کینسر کی مریض خواتین کامفت علاج ہوگا۔ روش کمپنی کینسر کی مریض خواتین کے مفت علاج میں معاونت کرے گی

،وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے پراجیکٹ کی منظوری دے دی۔وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے وزیراعلیٰ آفس میں روش (Roche) پاکستان لمیٹڈ کی مینجنگ ڈائریکٹر حفصہ شمسی کی قیادت میں وفدنے ملاقات کی۔

وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے اس موقع پر کہا کہ بڑے ہسپتالوں میں بریسٹ کینسر کے علاج کیلئے سینٹر آف ایکسی لینس قائم کئے جائیں گے۔

سرکاری ہسپتالوں میں بریسٹ کینسر سے بچاؤ اورتشخیص کیلئے خصوصی کاؤنٹرز قائم کئے جائیں گے۔وزیراعلیٰ پرویز الٰہی نے کہا کہ کسی بھی سٹیج پر کینسر تشخیص ہونے پرمریض کا مفت علاج ہوگا۔پھیپھڑوں کے کینسرمیں مبتلا مریضوں کوبھی علاج کی بہترین سہولتیں فراہم کریں گے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ نجی شعبے کے اشتراک سے 37ہزار لیڈی ہیلتھ ورکرز کو ٹریننگ دی جا رہی ہے۔خواتین میں کینسرکی تشخیص کیلئے لیڈی ہیلتھ ورکرزبھرپور کردارادا کرسکتی ہیں۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے روش کمپنی کو پنجاب میں پروڈکشن پلانٹ لگانے کی دعوت دی اور کہا کہ 10سال کیلئے ٹیکس فری زون قائداعظم بزنس پارک میں پلانٹ لگائیں۔

روشن کمپنی پنجاب میں پروڈکشن شروع کرے،ہر ممکن تعاون کریں گے۔مینجنگ ڈائریکٹرروش،حفصہ شمسی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے ہیلتھ کیئر سسٹم میں مثبت تبدیلی دیکھنے کو آرہی ہے۔ چودھری پرویزالٰہی کا پنجاب میں عوام کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کامشن قابل تحسین ہے۔

وزیراعلیٰ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پاکستان میں بریسٹ کینسر کی شرح سب سے زیادہ ہے۔ 8سے10ہزار خواتین کینسر میں مبتلا پائی جاتی  ہیں۔وزیراعلیٰ کے مشیر عامرسعید راں،روش کے ڈائریکٹر فنانس فرحان بھٹی،افتخار حسین،سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن احمد جاوید قاضی،کینسر کے سپیشلسٹ پروفیسر عباس کھوکھر اورکوثر بانواوردیگر متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجودتھے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com