پاک فوج نے اقلیتوں کے قومی دن پر اقلیتی برادریوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 493.7 ملین ڈالر کا اضافہ بشریٰ بی بی کو 190 ملین پاؤنڈ کیس میں ضمانت مل گئی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے پاکستان نے ’استحکام‘ کے حصول کے لیے امریکا سے چھوٹے ہتھیار مانگ لیے کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں ڈگری شو کا شاندار انعقاد میدان عرفات میں پاکستانی بچے کی پیدائش اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ جنوبی ایشیا میں امن اور تنازع کشمیر وزیراعظم شہباز شریف کا حساس قیمتوں کی سالانہ شرح میں تاریخی کمی پر اظہارِ اطمینان اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپوروائس چانسلر ڈاکٹر محمد کامران نے ورلڈ سوائل ڈے کی شاندار تقریبات کا افتتاح کیا اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپوروائس چانسلر ڈاکٹر محمد کامران نے ورلڈ سوائل ڈے کی شاندار تقریبات کا افتتاح کیا پاکستان کا آئی ایم ایف کے 5 اہم اہداف حاصل کرنے میں ناکامی کا خدشہ پاکستان کسٹمز کا اسمگل شدہ گاڑیوں کے استعمال پر پابندی کا اعلان پی ٹی آئی رہنما عالمگیر خان کراچی میں گھر سے گرفتار مصدق ملک کا روس کے ساتھ خام تیل معاہدے کی خبروں کی تردید عمر ایوب کی جی ایچ کیو حملے کے کیس میں بریت کی درخواست مسترد ہادیقہ کیانی اور مہرانگ بلوچ بی بی سی 100 ویمن 2024 کی فہرست میں ابھریں

جعلی نکاح نامےکےخلاف خاتون 10 سال بعد قانونی جنگ جیت گئی

یوتھ ویژن نیوز (مانٹرنگ ڈسک )لاہور میں جعلی نکاح نامے کے خلاف قانونی جنگ لڑنے والی خاتون 10 سال بعد کامیاب ہو گئی۔
لاہور ہائی کورٹ نے بختاور بی بی کا ان کے چچا زاد معظم سے 2012ء کا نکاح نامہ جعلی قرار دے دیا۔عدالتِ عالیہ نے فیملی کورٹ اور سیشن عدالت کے نکاح نامے کو درست قرار دینے کے فیصلے کالعدم قرار دے دیے۔


لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس عابد حسین چھٹہ نے ریمارکس میں کہا کہ نکاح نامے کی پوری کہانی ایک معمہ ہے، مبینہ نکاح ان کے گاؤں میں نہیں ہوا، والدین اور رشتے دار بھی اس میں شریک نہیں تھے، نکاح نامے کے گواہ معظم کے دوست جبکہ خاتون کے لیے اجنبی ہیں، نکاح رجسٹرار بھی خاتون اور اس کی رہائش گاہ کے متعلق نہیں جانتا۔


بختاور نے معظم کے ساتھ 28 مارچ 2012ء کے نکاح نامے کو چیلنج کیا تھا ۔بختاور کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ والدین اور رشتے داروں کو بتانے پر پنچایت کے سامنے معظم نے غلطی مان کر طلاق دے دی تھی جس کے بعد میں نے 3 دسمبر 2012ء کو قربان سے شادی کر لی تھی۔


درخواست گزار بختاور کا یہ بھی کہنا ہے کہ قربان سے شادی کے 3 ماہ بعد معظم نے نکاح پر نکاح کی ایف آئی آر کروا دی تھی۔عدالتِ عالیہ نے ریمارکس دیے کہ حیران کُن ہے کہ دونوں کزن ہیں لیکن نکاح کے گواہان رشتے دار نہیں۔
لاہور ہائی کورٹ نے قرار دیا کہ خاتون شادی سے انکار کرے تو اسے اپنے دعوے کے ثبوت میں مزید شہادت کے لیے نہیں کہا جا سکتا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com