روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ آئی ایس پی آر نے10 اپریل کوبہاولنگر میں پیش آنے والے واقعے کی انکوائری کا مطالبہ کر دیا وفاقی حکومت نے ترقی کو تیز کرنے کے لیے بینک فنانسنگ کے لیے زراعت، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (SMEs) اور انفارمیشن ٹیکنالوجی (IT) جیسے شعبوں کو ترجیح دی ہے2024 ایشیائی ترقیاتی بینک نے رواں مالی سال 2024 کی رپورٹ شائع کردی بھارتی عدالت نے کرپشن کیس میں دہلی کے 55 سالہ وزیراعلیٰ کیجریوال کی گرفتاری کو چیلنج کرنے والی درخواست مسترد کر دی۔ عیدالفطر2024 میں کراچی والوں کو عید کے روز بھی پانی کے بحران سے کوئی چھٹکارا نہ مل سکا سال 2024 میں غیرمتوقع اسٹرابیری کی فصل نے برکینا فاسو کا ‘سرخ سونا’ گھمایا وزیر اعظم شہباز اور ولی عہد سلمان نے پاکستان میں 5 ارب ڈالر کی سعودی سرمایہ کاری کو تیز کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ سال 2024 کا وزیراعظم محمد شہباز شریف کا اپنے وفد کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی لاہور ہائیکورٹ کے جج سے بدتمیزی پر وکیل کو 6 ماہ قید کے ساتھ 1،00،000جرمانہ ک سزا کا حکم

گردوں کےامراض سے بچانے فائدہ مند غذائیں

واٹر فلٹر ان چیزوں کو پانی سے خارج کرتا ہے جو نقصان دہ ہوتی ہیں اور ہمارے گردے بھی یہی کام کرتے ہیں۔
گردے خون کو فلٹر کرتے ہیں جس کے دوران زہریلے مواد اور اضافی سیال کو جسم سے خارج کرتے ہیں جبکہ پوٹاشیم، سوڈیم اور دیگر اجزا کی سطح کو متوازن رکھتے ہیں

اس کے ساتھ ساتھ گردے ایسے ہارمونز بھی بناتے ہیں جو بلڈ پریشر سے لے کر ہڈیوں کی مضبوطی کے حوالے سے اہم کردار ادا کرتے ہیں، آسان الفاظ میں گردے بہت اہم ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں” دوسری بار کورونا کے شکارافراد میں پھیپھڑوں،دل،جگر اور گردوں کی بیماریاں بڑھنےکا انکشاف


ایک تخمینے کے مطابق دنیا بھر میں ہر 10 میں سے ایک فرد کو گردوں کے دائمی امراض کا سامنا ہوتا ہے جس کے نتیجے میں سیال اور دیگر مواد جسم میں اکٹھا ہونے لگتا ہے۔
اس حوالے سے ناقص غذائی عادات بھی کردار ادا کرتی ہیں مگر گردوں کے لیے بہترین غذا کا انتخاب اس عضو کو صحت مند رکھنے کے لیے اہم ثابت ہوسکتا ہے۔ ایسی ہی چند غذاؤں کے بارے میں جانیں جو گردوں کی اچھی صحت کے لیے مفید ثابت ہوسکتی ہیں اور گردوں کے امراض سے بچاسکتی ہیں۔
مچھلی
مچھلی کھانے سے جسم کو پروٹین ملتا ہے جبکہ اس میں اومیگا 3 فیٹی ایسڈز بھی ہوتے ہیں۔
یو ایس نیشنل کڈنی فاؤنڈیشن کے مطابق اومیگا 3 فیٹی ایسڈز سے خون میں نقصان دہ چکنائی کی سطح کم کرنے میں مدد ملتی ہے اور بلڈ پریشر بھی کم ہوتا ہے۔
بند گوبھی
اس سبزی میں پوٹاشیم اور سوڈیم کی مقدار کم ہوتی ہے جبکہ فائبر، وٹامن سی اور وٹامن K سمیت متعدد غذائی اجزا کی مقدار زیادہ ہوتی ہے، جو گردوں کے لیے مفید ثابت ہوتے ہیں۔
شملہ مرچ
بند گوبھی کی طرح شملہ مرچ بھی متعدد بہترین غذائی اجزا سے بھرپور ہوتی ہے جبکہ پوٹاشیم کی مقدار کم ہوتی ہے۔
بلیو بیری
یہ پھل صرف گردوں کو صحت مند ہی نہیں بناتا بلکہ کسی نقصان کی صورت میں مرمت بھی کرتا ہے۔
اینٹی آکسائیڈنٹس، وٹامن سی اور فائبر سے بھرپور یہ پھل صحت کے لیے بہت مفید ہوتا ہے، اس کو کھانے سے ورم کم ہوتا ہے، ہڈیوں کی صحت بہتر ہوتی ہے جبکہ گردوں کے امراض سے ہونے والے کچھ مسائل کو ریورس کرنا بھی ممکن ہوجاتا ہے۔
سبز پتوں والی سبزیاں
سبز پتوں والی سبزیاں جیسے پالک سے بھی جسم کو ایسے اجزا ملتے ہیں جو گردوں کی صحت کے لیے اہم ہوتے ہیں جبکہ مدافعتی نظام بھی مضبوط ہوتا ہے۔
البتہ گردوں کے امراض کے شکار افراد کو ان سبزیوں کا استعمال ڈاکٹر کے مشورے سے کرنا چاہیے کیونکہ ان میں پوٹاشیم کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔
زیتون کا تیل
اینٹی آکسائیڈنٹس اور صحت بخش فیٹی ایسڈز سے بھرپور زیتون کا تیل گردوں کے ساتھ ساتھ مجموعی صحت کے لیے بھی فائدہ مند ہوتا ہے۔
ہارورڈ یونیورسٹی کی ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ زیتون کے تیل سے کولیسٹرول لیول میں کمی آتی ہے جبکہ امراض قلب، ڈیمینشیا اور کچھ اقسام کے کینسر کا خطرہ کم ہوتا ہے۔
لہسن
لہسن میں allicin نامی مخصوص مرکبات موجود ہوتے ہیں جو گردوں کی صحت بہتر بنانے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔
پیاز
لہسن کی طرح پیاز میں بھی کچھ مخصوص مرکبات موجود ہوتے ہیں جیسے quercetin اور سلفر وغیرہ جن سے مختلف امراض کا خطرہ کم ہوتا ہے، جبکہ اس سے جسم کو اہم غذائی اجزا بھی ملتے ہیں۔
گوبھی
گوبھی میں وٹامن سی، بی سی، بی، وٹامن K اور فائبر سمیت متعدد غذائی اجزا موجود ہوتے ہیں۔
اس طرح ایسے مرکبات بھی اس سبزی کا حصہ ہیں جو مخصوص زہریلے مواد کو ناکارہ بناتے ہیں جس سے گردوں کے افعال کو مدد ملتی ہے۔
انڈوں کی سفیدی
انڈوں میں پروٹین کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے جو گردوں کے امراض کے شکار افراد کے لیے بہت اہم جز ہے جبکہ یہ جز صحت مند لوگوں کے گردوں کو عمر بڑھنے سے ہونے والے نقصان سے بچاتا ہے۔
سیب
سیب میں موجود مرکبات، فائبر اور اینٹی آکسائیڈنٹس گردوں کو صحت مند رکھنے کے ساتھ ساتھ کولیسٹرول اور بلڈ شوگر کی سطح متوازن رکھتے ہیں

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com