آرٹس کونسل پاکستان کا سب سے بڑا ثقافتی ادارہ بن چکا ہے۔مرتضیٰ سولنگی بھارت کےغیرقانونی زیرتسلط کشمیرمیں کشمیریوں کی نسل کشی سے انسانی المیہ جنم لےرہا ہے،نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ ملک میں معاشی استحکام لانا حکومت کی اولین ترجیح ہےنگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ پاکستان کوپ 28 میں موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے سالانہ 100 ارب ڈالر کی فراہمی کے وعدوں پرعملدرآمد کا منتظر ہے، وزیراعظم اسلامو فوبیا نےانتہا پسندی، نفرت اور مذہبی عدم برداشت کو جنم دیا ہے،وزیراعظم انوارالحق کاکڑ پاکستان اور بھارت کے درمیان امن کی کلید کشمیر ہے،کشمیر پر سلامتی کونسل کی قراردادوں پرعملدرآمد یقینی بنایا جائے،وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب فرمائشی پروگرام بند،خسارے سے نکلنے کی شروعات،اسلامیہ یونیورسٹی نے شہر سے باہر چلنےوالی تمام بسیں بند کر دیں نوٹیفکیشن جاری وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے چین کے نائب صدر ہان ژینگ کی ملاقات، سی پیک منصوبوں پر مسلسل پیش رفت پر اطمینان کا اظہار ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ، اسٹیٹ بینک نے رپورٹ جاری کردی مذہبی شدت پسندی پوری دنیاکا مسئلہ ہے،مودی حکومت اقلیتوں کے حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہی ہے،مشعال ملک

دوسری بار کورونا کے شکارافراد میں پھیپھڑوں،دل،جگر اور گردوں کی بیماریاں بڑھنےکا انکشاف

یوتھ ویژن نیوز ( مانٹرنگ ڈسک )ایک حالیہ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ کورونا سے دوسری بار متاثر ہونے والے افراد میں شدید بیماریاں پیدا ہونے کے علاوہ ان کے مرنے کے امکانات بھی بڑھ جاتے ہیں۔


کورونا کے آغاز سے اب تک لاکھوں لوگ ایک سے زائد بار کورونا کا شکار بن چکے ہیں جب کہ لاکھوں لوگ ویکسینیشن کروانے کے باوجود بھی اس مرض کا شکار ہوچکے ہیں۔
ماضی میں ہونے والی تحقیقات سے معلوم ہوا تھا کہ ویکسینیشن کے بعد دوبارہ کورونا کا شکار ہونے والے افراد میں علامات کم ہوجاتی ہیں اور ان کے ہسپتال داخل ہونے کے امکانات بھی کم ہوجاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وہ اوقات؛جن میں پانی پینے سے جسم پر منفی اثرات ہوتے ہیں
تاہم اب امریکا میں ہونے والی ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ دوسری بار کورونا کا شکار ہونے والے افراد میں نہ صرف ہسپتال داخل ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں بلکہ ان کے مرنے کے امکانات بھی زیادہ ہوجاتے ہیں۔
خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق امریکی ماہرین کی جانب سے یکم مارچ 2020 سے یکم اپریل 2022 تک کورونا کا شکار ہونے والے 4 لاکھ سے زائد افراد کے ڈیٹا کا جائزہ لیا گیا۔
مذکورہ افراد میں سے 40 ہزار سے زائد لوگ ایسے تھے جو دو سال کے عرصے کے دوران دو سے زائد بار کورونا کا شکار ہو چکے تھے۔
ماہرین نے دیکھا کہ ایک سے زائد بار کورونا کا شکار ہونے والے افراد میں ویکسینیشن کروانے کے باوجود شدید علامات اور بیماریاں پیدا ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں: خبردار! ملک بھرمیں انفلوئنزا کی بیماری پھیلنےکا خدشہ
تحقیق سے معلوم ہوا کہ دوسری بار کورونا کا شکار ہونے والے افراد کے نہ صرف مرنے کے امکانات بڑھ گئے بلکہ ان کے کئی دن تک ہسپتال داخل ہونے کے امکانات بھی زیادہ یوگئے۔
ماہرین نے پایا کہ دوسری بار کورونا کا شکار ہونے والے افراد میں پھیپھڑوں، دل، جگر اور گردوں سمیت دیگر اعضا کے دائمی مسائل بھی پیدا ہو رہے ہیں اور بعض افراد سنگین بیماریوں کا شکار بھی ہو رہے ہیں

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com