دلہا نےنئی نویلی دلہن کو تاریخ کا سب سے بڑاحق مہرادا کردیا
یوتھ ویژن نیوز(قاری عاشق حسین سے ) کویت میں ایک شہری نے شادی کے موقع پر دلہن کو 30 لاکھ ڈالر (66 کروڑ 22 لاکھ روپے پاکستانی)حق مہر ادا کیا ہے۔ اسے اب تک اسلامی تاریخ کا سب سے بڑا کیش حق مہر کہا جارہا ہے
یہ بھی پڑھیں: عورت کو بیک وقت چارشادیوں کی اجازت کا انوکھا قانون
بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق کویتی شہری نے شادی کی رات دلہن کو حق مہر کا چیک دیا ہے۔
مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ’ کویت کی تاریخ میں یہ سب سے بڑا مہر ہے۔‘
متعلقہ سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ ’ کویت میں مہر کا کوئی ضابطہ نہیں ہے۔ کم سے کم ایک دینار اور زیادہ سے زیادہ 25 ہزار دینار مہر کا ریکارڈ موجود ہے۔‘
Load/Hide Comments