روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے 23 مارچ کو کراچی کے دورے کے دوران وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات کی اور پاکستان ایران اقتصادی مواقع بشمول سرمایہ کاری سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ آئی ایس پی آر نے10 اپریل کوبہاولنگر میں پیش آنے والے واقعے کی انکوائری کا مطالبہ کر دیا وفاقی حکومت نے ترقی کو تیز کرنے کے لیے بینک فنانسنگ کے لیے زراعت، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (SMEs) اور انفارمیشن ٹیکنالوجی (IT) جیسے شعبوں کو ترجیح دی ہے2024 ایشیائی ترقیاتی بینک نے رواں مالی سال 2024 کی رپورٹ شائع کردی بھارتی عدالت نے کرپشن کیس میں دہلی کے 55 سالہ وزیراعلیٰ کیجریوال کی گرفتاری کو چیلنج کرنے والی درخواست مسترد کر دی۔ عیدالفطر2024 میں کراچی والوں کو عید کے روز بھی پانی کے بحران سے کوئی چھٹکارا نہ مل سکا سال 2024 میں غیرمتوقع اسٹرابیری کی فصل نے برکینا فاسو کا ‘سرخ سونا’ گھمایا وزیر اعظم شہباز اور ولی عہد سلمان نے پاکستان میں 5 ارب ڈالر کی سعودی سرمایہ کاری کو تیز کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ سال 2024 کا وزیراعظم محمد شہباز شریف کا اپنے وفد کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی

دوستی سب سے کرنا چاہتے ہیں لیکن غلامی قبول نہیں، عمران خان

یوتھ ویژن نیوز (مبشر بلوچ سے)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ دوستی سب سے کرنا چاہتے ہیں لیکن غلامی قبول نہیں۔

تفصیلات کے مطابق لانگ مارچ کے شرکاء سے ویڈیو خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ چین، روس اور امریکہ سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: بابا گرونانک کے553 جنم دن کے موقع پرسکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے

عمران خان نے کہا کہ دوستی سب سے کرنا چاہتے ہیں لیکن غلامی کسی کی قبول نہیں۔ بھارت سے دوستی کے لیے بھی میں نے کوششیں کیں۔ کشمیر کا مسئلہ حل ہو جائے تو بھارت سے بھی دوستی کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جس کی دلچسپی پاکستان میں نہیں وہ فیصلے کیسے کر رہا ہے۔ پاکستان کا پیسہ چوری کرنے والا ملک کے فیصلے کرے گا؟

چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ مفرور شخص کو اہم معاملات پر فیصلوں کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔ مفرور شخص فیصلے کرے گا کہ ملک میں کب الیکشن ہونے چاہئیں۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ شہباز شریف اہم تعیناتی پر مفرور سے کیسے مشاورت کرسکتے ہیں۔ شہباز شریف سیکرٹ قانون کی خلاف ورزی کررہے ہیں۔ مفرور سے مشورے پر قانونی ٹیم معاملے کو دیکھ رہی ہے، لندن میں الیکشن سمیت اہم تعیناتی کا فیصلہ ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اسلامی تعاون تنظیم نے اقوام متحدہ کے اقدام کو سراہا

عمران خان نے مطالبہ کیا کہ ارشد شریف کو کس نے دھمکیاں دیں،کس نے مقدمات درج کرائے، وہ کس کی وجہ سے بیرون ملک گئے،اس کی شفاف تحقیقات ہونی چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری تحریک حقیقی آزادی کے لیے ہے۔ انصاف کا نظام ہوگا تو سرمایہ کاری ہوگی ، پیسہ آسکتا ہے۔ اوور سیز پاکستانی ڈونیشن دیتے ہیں لیکن سرمایہ کاری نہیں کرتے۔ اوور سیز سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں لیکن اعتماد کی کمی ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ اوور سیز پاکستانی پلاٹ بھی خریدیں تو قبضہ ہو جاتا ہے۔ اوور سیز کو انصاف نہیں ملتا تو بیرون ملک سرمایہ کاری کرتے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ اوور سیز پاکستانیوں کو انصاف ملے تو بڑا سرمایہ آسکتا ہے۔ اوور سیز ملک میں سرمایہ کاری کردیں تو قرضوں کی ضرورت نہیں ہوگی۔ جب تک انصاف کا نظام نہیں ہوگا ایشین ٹائیگر نہیں بن سکتے۔

ان کا کہنا تھا کہ سابق وزیر اعظم مقدمہ درج نہیں کرا سکتا تو عام شہری کا کیا حال ہوگا۔ سپریم کورٹ میں آج درخواست دائر کی گئی ہے، امید ہے معزز چیف جسٹس ہماری درخواست کو سنیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا میں ایئرشو میں دو فوجی طیارےآپس میں ٹکرا کر تباہ

چیئرمین تحریک انصاف نے مزید کہا کہ مجھے پتہ ہے میرے اوپر قاتلانہ حملہ کس نے کیا، تحقیقات ہوں ، ہو سکتا ہے وہ حملے میں ملوث نہ ہو۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کے ساتھ برطانیہ میں جو کچھ ہوا سب کو پتہ ہے۔ برطانوی عدالت نے شہباز شریف پر ڈیڑھ کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا۔ برطانوی عدالت نے کہا قانون کے سامنے سب برابر ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دنیا میں جو بھی خوشحال ملک ہیں وہاں انصاف کا نظام ہے۔ ملک میں قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں۔ فیصلہ کن وقت ہے ملک کو قانون کی بالادستی کی طرف لائیں،قانون کی حکمرانی ہوگی تو ملک خوشحال ہوگا۔

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ اعظم سواتی پر تشدد ہوا،ویڈیو بھیجی گئی جو سب کے لیے باعث شرمندگی ہے۔ اعظم سواتی، ارشد شریف اور مجھ پر حملے کے معاملے پر درخواست دی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com