بھاولپورہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن بہاول پور میں ”ہائی کورٹ کے آئینی دائرہ اختیار“ کے موضوع سیمینارمنعقد ہوا
ہاول پور: (واصب ابراہیم غوری سے )ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن بہاول پور میں ”ہائی کورٹ کے آئینی دائرہ اختیار“ کے موضوع پر ایک سیمینار منعقد ہوا۔ سیمینار کے مہمان خصوصی سینئر جج لاہور ہائی کورٹ بہاول پور بینچ مسٹرجسٹس شجاعت علی خان تھے۔سیمینار میں لاہور ہائی کورٹ بہاول پور بینچ میں روسٹر پر موجود جج صاحبان مسٹر جسٹس صادق محمود خرم، مسٹر جسٹر صفدر سلیم شاہد، مسٹر جسٹس عابد حسین چٹھہ، سیشن جج بہاول پور امیر محمد خان، سپیشل جج انٹی کرپشن چوہدری محمد طارق جاوید، سینئر ایڈیشنل رجسٹرار بہاول پور بینچ خالد محمود بھٹی، ڈپٹی اٹارنی جنرل خلیل الرحمن خان، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب، لاء افسران سمیت کثیر تعداد میں بار ممبران نے شرکت کی۔ سیمینار میں مسٹر جسٹس شجاعت علی خان، صدر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن امیر عجم ملک،جنرل سیکرٹری ہائی کورٹ بار چوہدری عمران اشرف، نائب صدر ہائی کورٹ بار محمد رفیق ملک، پروفیسر امجد حسین پنوار اوراسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب جام عبد المالک نے خطاب کیا اور نوجوان وکلاء کو کورٹ کے موضوع پر لیکچر دیا۔