پاک فوج نے اقلیتوں کے قومی دن پر اقلیتی برادریوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 493.7 ملین ڈالر کا اضافہ بشریٰ بی بی کو 190 ملین پاؤنڈ کیس میں ضمانت مل گئی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے پاکستان نے ’استحکام‘ کے حصول کے لیے امریکا سے چھوٹے ہتھیار مانگ لیے کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں ڈگری شو کا شاندار انعقاد میدان عرفات میں پاکستانی بچے کی پیدائش اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ test اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں تیسرے فیض ادبی میلے کا انعقاد عارف علوی نے بانی پی ٹی آئی کی چند ہفتوں میں رہائی کی پیش گوئی کر دی۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں ٹیک لانسرسمٹ کے میگا ایونٹ کا انعقاد اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپوروائس چانسلر ڈاکٹر محمد کامران نے ورلڈ سوائل ڈے کی شاندار تقریبات کا افتتاح کیا پاکستان کا آئی ایم ایف کے 5 اہم اہداف حاصل کرنے میں ناکامی کا خدشہ پاکستان کسٹمز کا اسمگل شدہ گاڑیوں کے استعمال پر پابندی کا اعلان پی ٹی آئی رہنما عالمگیر خان کراچی میں گھر سے گرفتار مصدق ملک کا روس کے ساتھ خام تیل معاہدے کی خبروں کی تردید عمر ایوب کی جی ایچ کیو حملے کے کیس میں بریت کی درخواست مسترد

ایم ایل ون منصوبے کی بدولت گوادر پورے پاکستان کے ساتھ منسلک ہوگا،بوستان ژوب ریلوے سٹیشن کی بحالی ،اکبربگٹی ایکسپریس کاجلد آغاز کیاجائے گا ،ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی قاسم خان سوری

ایم ایل ون منصوبے کی بدولت گوادر پورے پاکستان کے ساتھ منسلک ہوگا،بوستان ژوب ریلوے سٹیشن کی بحالی ،اکبربگٹی ایکسپریس کاجلد آغاز کیاجائے گا ،ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی قاسم خان سوری


کوئٹہ (یاسر ملک سے ):ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہاہے کہ ریل دنیا بھر میں سفرکیلئے خصوصی وسستی سورای ہے کوئٹہ سے کراچی جانے والی بولان میل کی دوبارہ بحالی سے نہ صرف کوئٹہ ریلوے سٹیشن کی رونقیں بڑھیں گی بلکہ روزگار کی فراہمی کے ساتھ عوام کوسستی سورای بھی دستیاب ہوگی ۔

ایم ایل ون منصوبے کی بدولت گوادر پورے پاکستان کے ساتھ منسلک ہوگا۔بوستان ژوب ریلوے سٹیشن کی بحالی ،اکبربگٹی ایکسپریس اور کوئٹہ سے دوسر ی ٹرنیوں کابھی جلد آغاز کیاجائے گا ۔

یہ بات انہوں نے بدھ کو ریلوے سٹیشن میں بولان میل کی دوبارہ بحالی کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔اس موقع پر پاکستان ریلوے کے ڈی جی لینڈحفیظ اللہ ،ڈی ایس ریلوے کوئٹہ محمد علی آفرید ی اوردیگر بھی موجودتھے۔

ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے کہاکہ وفاقی حکومت پاکستان ریلوے کوپاوں پرکھڑا کرنے کیلئے اقدامات کررہی ہے اور بولان میل کی بحالی اسی سلسلے کی کڑی ہے ۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی نے اپنے منشورکے مطابق اورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کاحق دینے کاوعدہ پوراکردیاہے ۔

بلوچستان کے کوٹے پر وفاقی محکموں میں نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کیلئے وزیراعظم عمران خان نے تمام محکموں کوخط لکھاہے میں نے بطورمنتخب رکن قومی اسمبلی کوئٹہ شہر اور بلوچستان کے نوجوانوں کامقدمہ پرہرفورم پرلڑاہے ،جعلی ڈومیسائل پربلوچستان کے کوٹے پر بھریتوں کی چھان بین کاسلسلہ شروع کردیاگیاہے، ضلعی انتظامیہ نے کوئٹہ سمیت صوبے کے بہت سے اضلاع میں جعلی ڈومیسائل،

بلوچستان کے کوٹے پرملازمتیں کرنے والے افراد کے ڈومیسائل منسوخ کردیئے ہیں ۔قاسم خان سوری نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے سمارٹ لاک ڈاون کا تصوردے کر غریبوں کاروزگار بندہونے سے بچایااس لیے عالمی ادارہ صحت(ڈبلیو ایچ او ) اوردوسرے اداروں نے کوروناوائرس کے دوران پاکستان کی اقدامات کوسراہاہے ۔

پہلی بار کسانوں کے لیے بلاسود قرضوں کی فراہمی کاآغازکیاجارہاہے جبکہ صحت کارڈ کے اجراسے غریب آدمی 10 لاکھ روپے تک پرائیوٹ ہسپتالوں میں علاج کرواسکے گا ۔

انہوں نے کہاکہ گیس کے ذخائر میں کمی آنے سے عوام کو گیس پریشرمیں کمی کاسامناکرناپڑتاہے جبکہ کوئٹہ اوربلوچستان کے دیگرعلاقوں کے شہریوں کو موسم سرمامیں گیس کی فراہمی، کم پریشر اوربلنگ اوردیگر مسائل کے حل کیلئے وفاقی وزیرتوانائی سے بات کی ہے چونکہ اس وقت پوری دنیامیں مہنگائی کی لہرہے مگرحکومت احساس کارڈز ،

یوٹیلیٹی سٹورز پرسبسڈی اوردیگر اقدامات کرکے عوام کو ریلیف فراہم کررہی ہے ۔قاسم خان سوری نے کہاکہ محکمہ ریلوے بوستان سے ژوب تک ریلوے سٹیشن کی بحالی کیلئے اقدامات کر رہی ہے جبکہ کوئٹہ سے ژوب تک سٹرک کودورویہ کیاجارہاہے جس سے عوام کو آسانی ملے گی اورٹریفک حادثات میں کمی آئے گی

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com