عمران خان قاتلانہ حملے میں شدید زخمی

یوتھ ویژن نیوز (واصب غوری سے ) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان  کے کنٹینر کے قریب فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جس کی مکمل تفصیلات یوتھ ویژن نیوز  نے حاصل کرلی ہیں۔افسوسناک واقعے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 14   افراد زخمی  ہوئے ہیں۔ گولی لگنے سے سابق وزیراعظم عمران خان ، فیصل جاوید  اور  عمران اسماعیل بھی زخمی ہوئے۔

پولیس کے مطابق مسلح شخص نےسب سے پہلے  کنٹینر پر بائیں جانب سے برسٹ مارا ، اس کے بعد ایک گولی بھی چلائی۔ حملہ آور کی شناخت فیصل بٹ کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے دو حملہ آوروں کو حراست میں لیا ہے۔ دوسرے حملہ آور کی شناخت نوید ولد مختیار کے نام سے ہوئی ہے جو کہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق عمران خان کے دائیں پاؤں پر گولی لگی ۔ واقعے کے بعد پی ٹی آئی قیادت نے عمران خان کو فوری طور پر ریسکیو کرتے ہوئے کنٹینر سے اتار کر گاڑی میں پہنچایا اور مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق زیادہ تر پی ٹی آئی رہنماؤں کے جسم کے نچلے حصے پر گولیاں لگی ہیں۔

 تحریک انصاف کے مقامی رہنماؤں  زاہد، محمد عمران، محمد راشد ، تحریک انصاف کے گکھڑ سے امیدوار رکن قومی اسمبلی احمد چٹھہ بھی زخمیوں میں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ جاں بحق شخص کی تفصیلات بھی منظر عام پر آگئی ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق محمد معظم نامی نوجوان گولی لگنے سے جان کی بازی ہار گیا ہے۔ واضح رہے کہ محمد معظم تحریک انصاف کے سرگرم کارکن تھے اور کنٹینر پر عمران خان کے قریب ڈیوٹی سرانجام دے رہے تھے

وزیر صحت یاسمین راشد نے عمران خان کی دونوں ٹانگوں پر گولیاں لگنے کی تصدیق کی اور واقعے کے بعد کنٹینر سے خطاب کرتے ہوئے  کہا پریشانی کی کوئی بات نہیں۔ عمران خان زخمی ہونے کے باوجود ہاتھ ہلاتے ہوئے روانہ ہوئے۔ہم ڈرنے والے نہیں۔ اس ظلم کا بدلہ لیں گے۔

پولیس ذرائع کے مطابق اللہ والا چوک میں پی ٹی آئی کے استقبالیہ کیمپ میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔  فائرنگ کے وقت قافلہ ظفر علی چوک کے قریب پہنچا تھا۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے عمران خان کو کنٹینر کے اندر فورا نیچے محفوظ جگہ پر منتقل کیا۔  کنٹینر سے بھی اعلان کیا گیا کہ عمران خان کی ٹانگ میں گولی لگی ہے۔

سیکورٹی فورسز نے عمران خان کو کنٹینر سے نکال کر فورا بلٹ پروف گاڑی میں نامعلوم مقام پر طبی امداد کے لیے منتقل کر دیا ہے۔ 

فواد چودھری  نے بتایا ہے کہ سینیٹر فیصل جاوید،عمرڈار،احمد چھٹہ کوبھی گولیاں لگی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ کوئی پہلاموقع نہیں جب لیڈرکوماردیاجاتاہے۔ وزیراعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کرلی۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ کی تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com