کھاد ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائیاں ذخیرہ کی گئی 2200 کے قریب یوریا کھادکی بوریاں ضبط
لودھراں (فہیم خان سے )ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) شعیب علی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر لودھراں آمنہ مودودی اوراسسٹنٹ کمشنر ایچ آر اشرف صالح کی کھاد ذخیرہ اندوزوں کے خلاف الگ الگ کارروائیاں۔ انہوں نے سوئی والا میں تین جگہوں پر ذخیرہ کی گئی 2200 کے قریب یوریا کھاد ضبط کی۔ ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر پکڑی جانیوالی کھاد کو غوثیہ چوک میں سرکاری سٹال پر کسانوں میں فروخت کی جائیگی۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) شعیب علی نے اس موقع پر بتایاکہ حکومتی ہدایات پر کسانوں کو یوریا کھاد کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ ذخیرہ اندوزوں کیخلاف شکایات کیلئے ضلع بھر میں شکایات سیل قائم کر دیئے گئے ہیں۔انہوں نے بتایاکہ کسان و کاشتکار بھائی کنٹرول روم کے فون نمبرز پر انپی شکایات درج کرواسکتے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) شعیب علی نے بتایاکہ ضلعی کنٹرول روم کے نمبر 0608-9200181 پر بھی کسان و کاشتکار اپنی شکایات کا اندراج کرواسکتے ہیں۔انہوں نے بتایاکہ تحصیل لودھراں کیلئے کنٹرول روم نمبر۔ 0608-9200145، تحصیل دنیاپور کیلئے کنٹرول روم نمبر۔ 0608-304077 جبکہ تحصیل کہروڑپکا کیلئے کنٹرول روم نمبر 0608-342555 پر شکایات درج کروائی جاسکتی ہیں۔