شیری رحمان موسمیاتی ایجنڈا تشکیل دینےوالےممالک کے9عالمی رہنماوں میں سرفہرست

یوتھ ویژن نیوز(قاری عاشق حسین ):وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان کو کانفرنس آف پارٹیز سربراہی اجلاس میں موسمیاتی ایجنڈا تشکیل دینے والے نو عالمی رہنمائوں میں سرفہرست رکھا گیا ہے۔
موسمی تغیر پر مبنی صحافت پر کام کرنے والی بین الاقوامی صحافتی تنظیم کلائمیٹ ہوم نیوز کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ نو عالمی شخصیات مصر میں منعقد ہونے والے اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن آن کلائمیٹ چینج کے تحت پارٹیوں کی 27 ویں کانفرنس کوپ۔
27 کا ایجنڈا تشکیل دیں گی جو موسمیاتی سربراہی اجلاس میں توجہ کا مرکز ہوگا‘موسمیاتی ہوم نیوز کے مطابق سب سے پہلے وفاقی وزیر شیری رحمان دنیا کو سیلاب کے نقصانات ، تباہ کاریوں اور چیلنجز کے بارے میں آگاہ کریں گی۔
کلائمیٹ جرنلزم فورم نے اس بات پر زور دیا کہ وفاقی وزیر موسمیاتی فنڈ کے نئے سلسلے کو آگے بڑھانے میں کلیدی کردار ادا کریں گی۔ تنظیم کے مطابق، 27 ویں کوپ کانفرنس میں پاکستان کے مطالبات پیش ہوں گے، دنیا کے تقریبا 197 ممالک مصر میں موسمیاتی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
پاکستان کی وزیر موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان ، مصر کے محمود محی الدین ، سرگرم سفارت کار جینیفر مورگن، وینیسا نکیٹ، محمود الدین محمودی ، میکی سیل، کلین پاور ہسٹلر: ولیم روٹو، گسٹاوو پیٹرو، میتھین کنٹرولر‘جان کیری اور زی زینہوا کوپ ۔27 موسمیاتی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے، موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ ملک کی حیثیت سے شیری رحمان کلیدی خطاب کریں گی۔