روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے 23 مارچ کو کراچی کے دورے کے دوران وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات کی اور پاکستان ایران اقتصادی مواقع بشمول سرمایہ کاری سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ آئی ایس پی آر نے10 اپریل کوبہاولنگر میں پیش آنے والے واقعے کی انکوائری کا مطالبہ کر دیا وفاقی حکومت نے ترقی کو تیز کرنے کے لیے بینک فنانسنگ کے لیے زراعت، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (SMEs) اور انفارمیشن ٹیکنالوجی (IT) جیسے شعبوں کو ترجیح دی ہے2024 ایشیائی ترقیاتی بینک نے رواں مالی سال 2024 کی رپورٹ شائع کردی بھارتی عدالت نے کرپشن کیس میں دہلی کے 55 سالہ وزیراعلیٰ کیجریوال کی گرفتاری کو چیلنج کرنے والی درخواست مسترد کر دی۔ عیدالفطر2024 میں کراچی والوں کو عید کے روز بھی پانی کے بحران سے کوئی چھٹکارا نہ مل سکا سال 2024 میں غیرمتوقع اسٹرابیری کی فصل نے برکینا فاسو کا ‘سرخ سونا’ گھمایا وزیر اعظم شہباز اور ولی عہد سلمان نے پاکستان میں 5 ارب ڈالر کی سعودی سرمایہ کاری کو تیز کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ سال 2024 کا وزیراعظم محمد شہباز شریف کا اپنے وفد کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی

عمران خان کےآرمی چیف سےتعلقات،چودھری پرویزالہی کااہم انکشاف

یوتھ ویژن نیوز ( ویب ڈسک سے) نجی ٹی وی کے پروگرام میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ سیاست کا گرمی، سردی سے کوئی تعلق نہیں، اگر موسم گرم ہو گا تو کوشش ہو گی اسے ٹھنڈا کریں، اللہ نے عہدہ دیا عوام کی خدمت کرنا چاہتا ہوں۔ عمران خان نے اعتماد کیا اور مجھے وزیراعلیٰ بنایا، عمران خان کا شکر گزار ہوں۔

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے بعد سب سے زیادہ بھروسہ جنرل باجوہ پر ہے۔ جنرل باجوہ سے ملاقات ہوئی تو انہوں نے کہا کہ آپ نوازشریف سے کیوں لڑتے ہیں؟ تو میں نے انہیں کہا کہ شریفوں کو ہم سے زیادہ کوئی نہیں جانتا۔ جنرل باجوہ نے نواز شریف کو دوبارہ کھڑا کیا اور وہ ان سے ہی لڑ پڑے۔ ہمارا ان سے بہت اچھا تعلق ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لانگ مارچ کیلئے پنجاب پولیس پرگاڑیوں کی پکڑدھکڑکا الزام

شریفوں کومجھ سے زیادہ کوئی نہیں جانتا۔ نوازشریف جب دوتہائی اکثریت سے وزیراعظم بنے تو آرمی چیف سے پھڈا شروع کر دیا تھا، علی قلی سے بھی خواہ مخواہ انہوں نے پھڈا کیا، مشرف سے بھی ان کا پھڈا ہوا، جنرل قمرجاوید باجوہ سے بھی ان کا پھڈا ہوا، جنرل قمرجاوید باجوہ نے باقی حکومتوں کی طرح عمران خان کو بھی سپورٹ کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کا بڑا مسئلہ الیکشن کی تاریخ ہے، عمران خان چاہتے ہیں الیکشن کی تاریخ دی جائے، کامیابی کی کرن نظرآئی ہے، موجودہ حکومت چاہتی ہے، مدت ختم ہونے پر الیکشن ہو۔ عمران خان حکومت کی کسی کمیٹی سے بات نہیں کریں گے، عمران خان وہاں بات کریں گے جتھے گل مکنی اے (جہاں پر بات ختم ہوگی)۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com