مولاجٹ کی ریلیزکےبعد ایک اور پاکستانی فلم”ٹچ بٹن”ریلیز کیلئےتیار

یوتھ ویژن نیوز(ویب ڈسک ) پروڈکشن، کاسٹ، بجٹ اور پھر کورونا کی وجہ سے مسلسل تاخیر کا شکار ہونے والی فلم ’ ٹچ بٹن‘ کا ٹریلر جاری کرتے ہوئے اسے آئندہ ماہ ریلیز کرنے کا اعلان کردیا گیا۔
گلوکار و اداکار فرحان سعید اور فیروز خان کی فلم کی شوٹنگ 2018 میں شروع کی گئی تھی اور اسے 2019 کے اختتام تک ریلیز کیے جانے کا امکان تھاتاہم مختلف وجوہات کی بنا پرایسا نہ ہو سکا تھا۔بعد ازاں دنیا کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی کورونا کی وبا آنے کی وجہ سے اس کی ریلیز تاخیر کا شکار ہوئی، فروری 2020 میں اس کا ٹیزر جاری کرتے ہوئے اسے اسی سال عید الفطر پر ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب نے ہمیشہ داخلی اور خارجی محاذ پر پاکستان کا ساتھ دیا ہے، وزیراعظم
Load/Hide Comments