تیل کی پیداوار میں کٹوتی،امریکا اورسعودی عرب میں دوریاں بڑھنے لگیں

یوتھ ویژن نیوز(عمران قذافی سے ) تیل کی پیداوار میں کٹوتی پر امریکا اور سعودی عرب میں دوریاں بڑھنے لگیں۔
روس کی حمایت کرتے ہوئے تیل کی پیداوار میں کٹوتی کرنے کے سعودی عرب کے فیصلے پر امریکی صدر جوبائیڈن نے سخت ردعمل دینے کا فیصلہ کیا ہے اور وہ سعودیہ کے ساتھ تعلقات کا از سرنو جائزہ لے ہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: NETFLIX کی کرپشن پر مبنی فلم،شریف خاندان کا بھی فلم میں ذکر
امریکی اخبار کے مطابق جو بائیڈن تیل کی پیداوار میں کمی پر سعودی عرب کو سخت ردعمل دینے کے ایک باضابطہ اور منظم طریقہ کار ترتیب دے رہے ہیں۔مشیر قومی سلامتی نےبتایا کہ صدر جوبائیڈن اس پر تفصیلی کام کر رہے ہیں اور وہ اپوزیشن سے بھی مشورہ کریں گے اس لیے سارے عمل میں وقت لگے گا۔
سعودی عرب سے تعلقات کا از سرنو جائزہ لینے کا معاملہ تیل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک نے گزشتہ ہفتے امریکی اعتراضات کے باجود پیداوار میں کٹوتیوں کا اعلان کیا اور سعودی عرب نے بھی تیل کی پیداوار کی کٹوتی میں روس حمایت کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: فرانس میں پیٹرول کی قلت : ٹرانسپورٹرز نے ہڑتال کا اعلان کردیا