اکتوبر،نومبرمیں آر پار ہوکر رہےگا،شیخ رشید

یوتھ ویژن نیوز(ویب ڈسک )سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ بیک ڈور مذاکرات ہمیشہ ناکام ہوئے ہیں، ضمنی انتخابات کے نتائج کے بعد پی ڈی ایم الیکشن سے بھاگ گئی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ جتنی مشکل سے نواز شریف باہر گئے اُتنی آسانی سے واپس نہیں آئیں گے، وزراء کی تعداد 76ہوگئی ہے جس میں 20 بے محکمہ ہیں، 25 نے گوشوارے جمع نہیں کروائے۔
یہ بھی پڑھیں: NETFLIX کی کرپشن پر مبنی فلم،شریف خاندان کا بھی فلم میں ذکر
سابق وزیر کا کہنا تھا کہ گردشی قرضہ ہو شرباء سطح تک پہنچ گیا ہے، اکتوبر نومبر میں آر پار ہو کے رہے گا۔
Load/Hide Comments