روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ آئی ایس پی آر نے10 اپریل کوبہاولنگر میں پیش آنے والے واقعے کی انکوائری کا مطالبہ کر دیا وفاقی حکومت نے ترقی کو تیز کرنے کے لیے بینک فنانسنگ کے لیے زراعت، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (SMEs) اور انفارمیشن ٹیکنالوجی (IT) جیسے شعبوں کو ترجیح دی ہے2024 ایشیائی ترقیاتی بینک نے رواں مالی سال 2024 کی رپورٹ شائع کردی بھارتی عدالت نے کرپشن کیس میں دہلی کے 55 سالہ وزیراعلیٰ کیجریوال کی گرفتاری کو چیلنج کرنے والی درخواست مسترد کر دی۔ عیدالفطر2024 میں کراچی والوں کو عید کے روز بھی پانی کے بحران سے کوئی چھٹکارا نہ مل سکا سال 2024 میں غیرمتوقع اسٹرابیری کی فصل نے برکینا فاسو کا ‘سرخ سونا’ گھمایا وزیر اعظم شہباز اور ولی عہد سلمان نے پاکستان میں 5 ارب ڈالر کی سعودی سرمایہ کاری کو تیز کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ سال 2024 کا وزیراعظم محمد شہباز شریف کا اپنے وفد کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی لاہور ہائیکورٹ کے جج سے بدتمیزی پر وکیل کو 6 ماہ قید کے ساتھ 1،00،000جرمانہ ک سزا کا حکم

تحریک انصاف نے وزیراعظم کی برطرفی،ونگران سیٹ اپ کے قیام کیلئےسپریم کورٹ میں درخواست دائرکردی

یوتھ ویژن نیوز (یاسر ملک سے )تحریک انصاف نے نواز شریف سے ملاقات اور ملکی معاملات پر مشاورت کرنے پر وزیراعظم شہباز شریف کو فوری طور پر عہدے سے ہٹانے اور نگران سیٹ اپ کے قیام کے لیے سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائرکردی ۔

تفصیلات کےمطابق پی ٹی آئی رہنماؤں عندلیب عباس اور حسان خان نیازی نے سپریم کورٹ میں درخواست دائرکی ہے جس میں وزیراعظم، وزیر خارجہ اور وزیر داخلہ کو نااہل کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ آئین سے انحراف اور حلف کی خلاف ورزی پر وزیراعظم کو نااہل کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کےگرد گھیرا تنگ، گرفتارہونےکاحدشہ

درخواست میں مزید کہا گیا کہ وزیراعظم کے خلاف آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے،وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا۔ وزیراعظم نے غیر مجاز لوگوں کو پاکستان کے ریاستی راز بتائے۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ ’وزیراعظم نے بطور چیئرمین قومی اقتصادی کونسل آرٹیکل 90 کی خلاف ورزی کی۔ انہوں نے خفیہ ریاستی، سیاسی اور معاشی معاملات پر گفتگو کی۔ وزیراعظم نے ملاقات ریاست کے ایک اور مجرم حسین نواز کے گھر پر کی۔ ملاقات میں وزیراعظم کے ہمراہ اشتہاری مجرمان اسحق ڈار اور سلیمان شہباز بھی شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں: روس نےیوکرین پرجوہری حملہ کیا توامریکہ صدر پیوٹن کو قتل کرسکتا ہے،جان بولٹن

درخواست میں کہا گیا کہ وزیراعظم نے اپنے غیرآئینی اقدامات پر صدر مملکت کو اعتماد میں نہیں لیا۔ وہ ریاستی مجرم اسحق ڈار کو اپنے طیارے میں پاکستان لائے اور وزیر خزانہ بنایا۔ پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ سے استدعا کی ہے کہ وزیراعظم کے ان اقدامات میں معاونت پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کو آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہل قرار دینے اور آئی جی پنجاب کو وزیراعظم اور وزرا کےخلاف کارروائی کرنے کا حکم دیا جائے، اور آئینی درخواست پر فیصلہ ہونے تک نگران وزیراعظم اور نگران کابینہ تعینات کی جائے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com