وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ بیرون ملک اسکالر شپز کے نام پر فراڈ کروڑں روپےغائب ہونے کا انکشاف ڈالر پھر سے ہوا بے لگام دام پھر سے بڑھ گئے نامور گلوکارگپی گریوال کے گھر پر حملہ خورشید شاہ کی مسلم لیگ پر کڑی تنقید طویل مدت کے بعد حماس نے 17، اسرائیل نے 39 قیدی رہا کر دیے نیب ٹیم کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے تفتیش ڈائیوو ایکسپریس پاکستان میں 200 الیکٹرک انٹرسٹی بسیں شروع کرنے کے لیے تیار ہے۔ ٹی ٹوئنٹی کپتان بننے کے بعد شاہین آفریدی کا ردعمل اقوامِ متحدہ میں غزہ میں ‘انسانی ہمدردی کی بنیاد پر وقفے’ کی قرارداد منظور شان مسعود پاکستانی ٹیم کے نئے کپتان مقرر

روس نےیوکرین پرجوہری حملہ کیا توامریکہ صدر پیوٹن کو قتل کرسکتا ہے،جان بولٹن

یوتھ ویژن نیوز(واصب غوری سے ) امریکہ کے سابق مشیر برائے قومی سلامتی امور جان بولٹن نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر روس نے یوکرین کے خلاف جوہری ہتھیاروں کا استعمال کیا تو امریکہ روسی صدر ولادی میر پیوٹن کا قتل کرسکتا ہے۔

جان بولٹن نے یہ انتباہ برطانوی نشریاتی ادارے ’ایل بی سی نیوز‘ کو ایک تفصیلی انٹرویو دیتے ہوئے جاری کیا۔

یاد رہے کہ جان بولٹن سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور حکومت میں مشیر برائے قومی سلامتی تھے لیکن پھر ان کے درمیان اختلافات پیدا ہو گئے تھے جس پر انہوں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا لیکن سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر خود ٹرمپ نے بتایا تھا کہ استعفیٰ ان کی جانب سے دی جانے والی ہدایت پر دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ کی سعودی عرب کو دھمکی،تیل کی پیداوار میں کمی کے نتائج بھگتنا ہوں گے،جوبائیڈن

انہوں ںے واضح طور پر کہا کہ یوکرین میں جوہری ہتھیاروں کا استعمال صدر پیوٹن کے خود کشی کے نوٹ پر دستخط کرنے کے مترادف ہو گا۔ اس ضمن میں انہوں ںے مثال دی کہ ایران میں دیکھیں قاسم سلیمانی کے ساتھ کیا ہوا تھا؟ جب ہم نے فیصلہ کیا کہ کوئی امریکہ کے لیے خطرہ ہے تو پھر نتیجہ سامنے ہے۔

واضح رہے کہ ایرانی قاسم سلیمانی 2020 میں امریکہ کی جانب سے بغداد میں کیے جانے والے فضائی حملے میں جاں بحق ہوئے تھے۔

جان بولٹن نے نہایت واضح پیغام دیا کہ اگر صدر پیوٹن ٹیکٹیکل جوہری ہتھیاروں کے استعمال کا حکم دیتے ہیں تو وہ اپنی خود کشی کے نوٹ پر دستخط کرنے کے مترادف ہو گا کیونکہ اسے روکنے کے لیے یہی کچھ کرنا پڑے گا۔

امریکہ کے سابق مشیر برائے قومی سلامتی امور جان بولٹن نے کہا کہ شمالی کوریا، ایران اور یوکرین میں جوہری ہتھیاروں کے استعمال کی اجازت ہر گز نہیں دے سکتے ہیں اور نہ روس یا چین کو ایسا کرنے دیں گے۔ ان  کا کہنا تھا کہ اگر پھر بھی کوئی ملک ایسا کرتا ہے تو پھر وہ برآمد ہونے والے تمامتر نتائج کا بھی ذمہ دار ہو گا۔

ایل بی سی نیوز کی جانب سے پوچھے جانے والے ایک سوال کے جواب میں دائیں بازو سے قربت کی شہرت کے حامل جان بولٹن نے کہا کہ میں صدر پیوٹن کی جانب سے دیے جانے والے بیانات و تبصروں سے حقیقتاً پریشان ہوں۔

جان بولٹن نے کہا کہ یوکرین میں روسی افواج اور بحیرہ اسور میں موجود بحری بیڑے سمیت دیگر کئی چیزوں کو تباہ کرنے کی مختلف تجاویز موجود ہیں لیکن میں ان سے متفق نہیں ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: منی لانڈرنگ کیس:شہباز شریف،حمزہ شہبازبری

امریکہ کے سابق مشیر برائے قومی سلامتی کی جانب سے صدر ولادی میر پیوٹن کو ایک ایسے وقت میں دھمکی دی گئی ہے کہ جب روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ میں ماضی کی نسبت بے پناہ شدت آگئی ہے۔

 واضح رہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ میں روسی صدر ولادی میر پیوٹن کو اچھی طرح جانتا ہوں اور واقف ہوں کہ جب وہ اپنی حکمت عملی پہ گفتگو کرتے ہیں اور یا حیاتیاتی و کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کا ذکر کرتے ہیں تو وہ مذاق میں نہیں کرتے ہیں بلکہ اس میں سنجیدہ ہوتے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com