آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر کی اہم ملاقات

 یوتھ ویژن نیوز (مظہر چشتی سے )آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر نے اہم ملاقات کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنر  نے جی ایچ کیو  کا دورہ کیا۔ اس موقع پر معزز مہمان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات بھی کی جس میں  باہمی دلچسپی، مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون اور  علاقائی سلامتی کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: ڈی جی ائی ایس پی آرسیمت 12میجرجنرلزکی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی

 سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان علاقائی معاملات میں برطانیہ کے متوازن کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔   ہم مشترکہ مفادات کی بنیاد پر باہمی فائدہ مند تعلقات کو بڑھانے کے خواہاں ہیں۔

کرسچن ٹرنر نے پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہی پر دکھ کا اظہار اور متاثرین کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کی۔ معزز مہمان نے علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور  پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر تعاون بڑھانے کے لیے اپنا رول ادا کرنے کا عہد کیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com