ہائی ویز پر موجود سکولوں کے گیٹ سڑک سے دور کر کےبنائے جائیں ڈپٹی کمشنربھاولنگر کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم
بھاولنگر (ملک صفدر ضیاء سے) ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم کی زیر صدارت ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد ظفر بزدار، محکمہ تعلیم، ہائی ویز، ٹریفک پولیس، ٹرانسپورٹرز اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی جبکہ ویڈیو لنک کے ذریعہ اسسٹنٹ کمشنرز نے شرکت کی.
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ہائی ویز پر موجود سکولوں کے گیٹ سڑک سے دور کر کےبنائے جائیں اور گیٹ پر بیرئیر نصب کیے جائیں تاکہ حادثہ سے محفوظ رہا جاسکے. انہوں نے مزید کہا کہ سڑک پر اسپیڈ بریکر قائم کیے جائیں اور ریفلیکٹرز نصب کئے جائیں.
انہوں نے کہا کہ جن ہائی ویز پر سکول قائم ہیں وہاں پر اسکول کی نشاندہی کے لئے بورڈ آویزاں کئے جائیں. مزید کہا کہ مین شاہراہوں پر سکول قائم نہ کئے جائیں. ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اسکول کے آغاز اور چھٹی کے وقت متعلقہ اسکول کے انچارج سٹاف مامور کریں تاکہ طلبہ بآسانی سڑک عبور کر سکیں. ڈی پی او نے نے ہدایت کی کہ سڑک پر گاڑی درست حالت میں لائی جائے اور انجن اور بریک کا باقاعدگی سے دیکھ بھال کی جائے. انہوں نے کہا کہ کہ خلاف ورزی کرنے پر قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی