آصف زرداری کی صحت بہتر،ہسپتال سےگھرروانہ

یوتھ ویژن نیوز(عمران قذافی سے )سابق صدر آصف علی زرداری کئی روز اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد گھر منتقل ہوگئے۔

سابق صدرکو صحت کی خرابی کے باعث 27 ستمبر کو کلفٹن کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا اور وہاں ان کے پھیپھڑوں کا پروسیجر کیا گیا۔

یہ بھی پڑھین: نواز شریف نےجیل میں قید دنوں کی کہانی سنا دی،نوازشریف

آصف علی زرداری کو طبیعت میں بہتری پر اسپتال گھر منتقل  کردیا گیا ہے۔

سابق صدر کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم نے ان کی اسپتال سے گھر روانگی کی تصویر بھی جاری کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سابق صدر ہشاش بشاش کھڑے ہیں۔

 سابق صدر آصف علی زرداری اسپتال سے بلاول ہاؤس منتقل

آصف زرداری کی تصویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ بعد ازاں یہ تصویر ڈاکٹر عاصم کے اکاؤنٹ سے ہٹا دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: ہمیں کامیابی کیلئےسیرت طیبہ اوراصحاب رسول کےنقش قدم پر چلناہوگا،شہباز شریف

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com