مریم نواز کولاہور ہائیکورٹ سے اپنا پاسپورٹ واپس مل گیا 

یوتھ ویژن نیوز: پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر  مریم نواز لاہور ہائیکورٹ سے پاسپورٹ لیکر واپس روانہ  ہوگئی۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرنے سے اجتناب کیا۔

تفصیلات کے مطابق لیگی رہنما  مریم نواز پاسپورٹ وصول کرنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ پہنچیں۔ 

لیگی  رہنما نے دستخط کے بعد ڈپٹی رجسٹرار کے کمرے سے پاسپورٹ وصول کیا  اور میڈیا سے گفتگو کئے بغیر لاہور ہائیکورٹ سے روانہ ہوگئیں۔ 

واضح رہے کہ عدالت نے ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل کو تصدیقی عمل مکمل کرکے پاسپورٹ واپس کرنے کا حکم دیا تھا 

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com