منی لانڈرنگ کیس:”وزیراعظم کو حاضری سے مستقل استثنیٰ مل گیا”

یوتھ ویژن نیوز(عمران قذافی سے )احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں وزیراعظم شہباز شریف کی حاضری سے مستقل استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔
‘لاہورکی احتساب عدالت کے جج قمر الزماں نے منی لانڈرنگ ریفرنس پر سماعت کی جس میں وزیراعظم شہباز شریف   کی کیس میں مستقل حاضری معافی کی درخواست  پر بھی سماعت ہوئی۔
عدالت نے وزیراعظم شہباز شریف کی مستقل حاضری معافی کی درخواست کو منظور کرلیا اور شہباز شریف کو عدالت میں پیشی کے لیے نمائندہ مقرر کرنے کی اجازت دے دی۔
عدالت نے حمزہ شہباز کی مستقل حاضری معافی کی درخواست پر نیب سے جواب طلب کرلیا اور ان کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com