روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ آئی ایس پی آر نے10 اپریل کوبہاولنگر میں پیش آنے والے واقعے کی انکوائری کا مطالبہ کر دیا وفاقی حکومت نے ترقی کو تیز کرنے کے لیے بینک فنانسنگ کے لیے زراعت، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (SMEs) اور انفارمیشن ٹیکنالوجی (IT) جیسے شعبوں کو ترجیح دی ہے2024 ایشیائی ترقیاتی بینک نے رواں مالی سال 2024 کی رپورٹ شائع کردی بھارتی عدالت نے کرپشن کیس میں دہلی کے 55 سالہ وزیراعلیٰ کیجریوال کی گرفتاری کو چیلنج کرنے والی درخواست مسترد کر دی۔ عیدالفطر2024 میں کراچی والوں کو عید کے روز بھی پانی کے بحران سے کوئی چھٹکارا نہ مل سکا سال 2024 میں غیرمتوقع اسٹرابیری کی فصل نے برکینا فاسو کا ‘سرخ سونا’ گھمایا وزیر اعظم شہباز اور ولی عہد سلمان نے پاکستان میں 5 ارب ڈالر کی سعودی سرمایہ کاری کو تیز کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ سال 2024 کا وزیراعظم محمد شہباز شریف کا اپنے وفد کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی لاہور ہائیکورٹ کے جج سے بدتمیزی پر وکیل کو 6 ماہ قید کے ساتھ 1،00،000جرمانہ ک سزا کا حکم

پاکستان کوماحولیاتی تبدیلیوں کےباعث ناگہانی آفت کا سامنا کرنا پڑا ہے،سینیٹرشیری رحمان

یوتھ ویژن نیوز (یاسر ملک سے):وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے پاکستان میں حالیہ سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں اور ان سے نمٹنے کے لئے امداد و بحالی کی ضروریات کو اجاگر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلیوں کے باعث رونما ہونے والی ایسی ناگہانی آفت کا سامنا کرنا پڑا ہے

جس سے ایک بڑا انسانی بحران پیدا ہو گیا ہے، حکومت متاثرین کی امداد اور بحالی کے لئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لا رہی ہے تاہم پاکستان اکیلے اس چیلنج سے نہیں نمٹ سکتا ، اس سلسلے میں تعاون کے لیے عالمی برادری کو آگے بڑھ کر کردار ادا کرنا چاہئے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جنیوا میں سیلاب متاثرین کے لئے پاکستان اور اقوام متحدہ کی نئی فلیش اپیل جاری کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

یہ بھی پڑھیں: کسانوں کا احتجاج کامیاب،مطالبات تسلیم کروالیے

اقوام متحدہ کے متعلقہ اداروں کے عہدیداران بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک کے مختلف علاقوں میں سیلاب کا پانی اب بھی کھڑا ہے جبکہ متاثرین کی امداد و بحالی کے لئے فنڈز اور وسائل کی کمی ہے۔ عالمی اداروں کی جانب سے امداد کی یقین دہانیوں کے باوجود بحرانی کیفیت سنگین ہو چکی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے بری طرح متاثر ہوا ہے ، اس کی واضح مثال حالیہ سیلاب اور ان کے نتیجے میں ہونے والی تباہ کاریاں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کا سبب بننے والی گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں پاکستان کا حصہ ایک فیصد سے بھی کم ہے لیکن ماحولیاتی تبدیلیوں کے باعث رونما ہونے والی آفات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے ۔

انہوں نے پاکستان میں آنے والے حالیہ سیلاب کو صدی کی بڑی آفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے ملک میں بڑے پیمانے پر تباہی آئی ہے، کروڑوں لوگ متاثر ہوئے ہیں، 1700 سے زیادہ اموات ہوئی ہیں، متاثرہ علاقوں میں فصلیں تباہ ہو گئیں ، مویشی بہہ گئے ہیں جبکہ وسیع پیمانے پر زیر کاشت اراضی تباہ ہو گئی ہے ۔ اس سے جہاں لوگوں کا ذریعہ معاش ختم ہو گیا وہاں غذائی عدم تحفظ کی صورتحال پیدا ہونے کا بھی خطرہ ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان لانگ مارچ کال کو مزیزموخررکھیں،طاقت وارحلقوں کا پیغام

وفاقی وزیر نے کہا کہ تباہ کن بارشوں اور سیلاب سے بنیادی ڈھانچے کو بھی نقصان پہنچا ہے ، سڑکیں سیلاب میں غرق ہو گئیں جبکہ پل بہہ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں پانی کھڑا ہونے کے باعث بیماریاں پھیلنے کے پیش نظر صحت کا بحران بھی پیدا ہونے کا خطرہ ہے ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ موجودہ حکومت صورتحال سے نمٹنے اور متاثرین کی امداد و بحالی کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے تاہم یہ بہت بڑا چیلنج ہے، لاکھوں متاثرین امداد کے منتظر ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ متاثرین کےلئے ہنگامی بنیادوں پر ادویات اور دیگر طبی سہولیات کی ضرورت ہے ۔

موسم سرما کی آمد آمد ہے ، انہیں سردی سے بچانے کے لئے بھی اقدامات کرنے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان متاثرین کی امداد و بحالی کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے ہوئے ہے تاہم اس تباہی کی نوعیت اور اتنے بڑے پیمانے پر متاثرین کی ضروریات کے پیش نظر اسے عالمی برادری کی مدد و تعاون کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی ایک عالمی چیلنج ہے اور اس سے نمٹنے کے لئے عالمی سطح پر اقدامات کی ضرورت ہے، اس حوالے سے ترقی یافتہ ممالک کی ذمہ داری زیادہ ہے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com