شاہنوازامیرکا مزید3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

یوتھ ویژن نیوز (مبشر بلوچ سے )اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں سارا انعام کے مرکزی ملزم شاہنواز امیر کو پیش کردیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق مرکزی ملزم شاہنواز امیر کو سینئر سول جج عامرعزیر کی عدالت میں پیش کیا گیا،مقتولہ کی جانب سے وکیل بھی عدالت میں پیش ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈالر200روپےسے بھی کم ہوجائیگا، اسحاق ڈارکا دعوی
تفتیشی افسر نے کہا مقتولہ کا پاسپورٹ برآمد کرنا ہے، اہم چیز ہے، مقتولہ کی چہل قدمی کا پاسپورٹ سے معلوم ہوگا۔
مقتولہ کے وکیل نے کہا شاہنواز کے گھر میں مقتولہ کا قتل ہوا،اگر 14 دنوں میں بھی مقتولہ کا پاسپورٹ برآمد نہ ہواتو ملزم بچ جائےگا۔
جج نے ریمارکس دیئے کہ تفتیش کی وجہ سے کیس خراب نہیں ہونا چاہیے۔
اسلام آباد پولیس نے ملزم شاہنواز کی 3 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کردی۔
یہ بھی پرھیں: ٹک ٹاکرحریم شاہ کوگرفتاری کا ڈر،ضمانت کیلئےعدالت پہنچ گئیں
سینئر سول جج محمد عامر عزیز نے مرکزی ملزم شاہنواز امیر کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔
دوسری جانب ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس میں سارا انعام قتل کیس میں مرکزی ملزم شاہنواز امیر کی والدہ ثمینہ شاہ کی عبوری ضمانت میں 7 اکتوبر تک توسیع کر دی گئی۔