روسی صدر نے یوکرین کے 4 علاقوں کو ضم کرنے کا اعلان کر دیا

یوتھ ویژن نیوز(مبشر بلوچ سے )روس کے صدر پیوٹن نے یوکرین کے 4 علاقوں کو روس میں ضم کرنے کا باضابطہ اعلان کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ضم کئے جانے والے علاقوں ڈونیٹسک، لوہانسک، خیرسون اور زاپورژیا کے شہریوں کو روسی شہریت دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: اقوام متحدہ کےکانگو میں امن مشن میں تعینات پاک فوج کےحوالدار بابرصدیق شہید ہوگئے

یوکرین کے علاقوں کو روس میں ضم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے صدر پیوٹن نے کہا کہ سوویت یونین کا ٹوٹنا روسیوں کے لیے کڑوا سچ ہے۔

انہوں نے کہا کہ روس میں ضم کیے جانے والے علاقوں میں جلد تعمیر نو کا کام کیا جائے گا۔

صدر پیوٹن نے یوکرین کے حکمرانوں کو مشورہ دیا کہ وہ روس کی جانب سے جنگ بندی کی پیشکش قبول کرکے مذاکرات کی میز پر بیٹھ  آئیں۔

انہوں نے کہا کہ روس نئے ضم شدہ علاقوں سمیت اپنی سرزمین کی سالمیت کا ہر طرح سے دفاع کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: انڈیا میں حکومت پاکستان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بند کر دیا گیا

ضم کئے جانے والے یوکرینی علاقوں ڈونیٹسک، لوہانسک، خیرسون اور زاپورژیا میں گزشتہ ہفتے ریفرنڈم ہوا تھا۔

ریفرنڈم میں روس سے الحاق کے حق میں ووٹ دیے گئے، چاروں علاقوں میں ریفرنڈم روسی حمایت یافتہ علیحدگی پسندوں نے کروایا تھا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com