انڈیا میں حکومت پاکستان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بند کر دیا گیا

 یوتھ ویژن نیوز (عاقب غوری سے ) بھارتی حکومت نے حکومت پاکستان کا آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ غیر فعال کر دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں پاکستانی حکومت کے آفیشل اکاؤنٹ کو غیر فعال کر دیا گیا ہے۔بھارت میں حکومت پاکستان کے آفیشل اکاؤنٹ پر لکھا گیا ہے کہ اکاؤنٹ کو کچھ قانونی تقاضوں کے باعث غیر فعال کیا گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت نے پیڑول کی قیمت کم کرنے کے بعد بجلی کی قیمت اضافہ کر دیا

ٹوئٹر اکاؤنٹ غیر فعال کئے جانے پر وزارت خارجہ کا رد عمل ابھی سامنے نہیں آیا ہے۔بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق حکومت پاکستان کا سرکاری ٹوئٹر اکاؤنٹ پہلی بار نہیں بند کیا گیا، اس سے پہلے بھی بھارتی حکومت نے پاکستان کا سرکاری ٹوئٹر اکاؤنٹ بند کیا تھاتاہم بعد میں اسے بحال کردیا تھا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com