مائی ڈئیر میپکو، کس حادثہ کے منتظر ہیں آپ؟

model town c

بہاولپور (یاسر ملک سے) بہاولپور کے پوش علاقہ ماڈل ٹاون سی عقب شاہدرہ ہائی سکول وائی بلاک میں بجلی کا پول انتہائی خستہ حالت میں کھڑا میپکو کے ذمہ داران کا منہ چڑا رہا ہے۔ عوام الناس نے کئی بار اس ضمن میں میپکو کے متعلقہ حکام کو درخواست دی ہے کہ وہ اس ضمن میں اپنا کردار ادا کریں۔ لیکن افسر شاہی اپنا فرض نبھانے سے قاصر ہیں۔ یوتھ ویژن سے گفتگو کرتے ہوئے اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ یہ بجلی کا پول شاہدرہ ہائی سکول ماڈل ٹاون سی سے متصل ہے جہاں ہزاروں کی تعداد میں چھوٹے بچے گزرتے ہیں اور ساتھ ہی گراؤنڈ میں کھیلتے ہیں۔ اور ریڑھی بان اور سڑک پر ٹریفک کے رش کی وجہ سے لوگوں کو سڑک کے کنارے سے ہوکر گزرنا پڑتا ہے جو کسی بھی بڑی حادثہ کے سبب بن سکتا ہے۔ اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ میپکو کے ایکسئین جناب ثاقب صاحب بھی اس علاقہ کے رہائشی ہیں جبکہ انکو بھی اس معاملہ کے حوالے سے آگاہ کیا گیا لیکن وہ بھی اس ضمن میں کوئی بھی خیر کرنے سے قاصر رہے ۔ عوام الناس کا وفاقی وزیر پاور ڈویژن حماد اظہر، چیف میپکو اکرام الحق ،ایس ای بہاولپور ڈویژن سے پرزور مطالبہ ہے کہ جلد از جلد اس بجلی کے پول کو یہاں سے ہٹا کر نیا پول لگایا جائے تاکہ عوام کسی بڑے حادثہ سے بچایا جاسکے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں