پاکستان اورانگلینڈ کی ٹیمیں لاہور پہنچ گئی
یوتھ ویژن نیوز (عاقب غوری سے ) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کے لاہور کے میچز کے لیئے دونوں ٹیمیں لاہور پہنچ گئی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق دونوں ٹیموں کو چارٹر فلائیٹ کے ذریعے کراچی سے لاہور پہنچایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں محبت میں اندھی عورت
دونوں ٹیمیں آج مکمل آرام کریں گی اور کل سے باقاعدہ دونوں ٹیموں ٹریننگ سیشن کا آغاز کریں گی۔ واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کیخلاف 7 میچز کے سیریز جاری ہے۔ جس میں سے 4 میچز کراچی میں کھیلے جا چکے ہیں
جبکہ بقیہ 3 میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔جس کیلئے پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں لاہور پہنچی ہیں۔ پاکستان اور انگلینڈ کے مابین 7 ٹی 20 میچز کی سیریز 2۔2 سے برابرہے۔
یہ بھی پڑھیں: اینٹی کرپشن پنجاب کا لیگی رہنما کےگرد گھیراتنگ
سیریز کے پہلے مرحلہ کے 4 میچز میں کسی بھی ٹیم کو واضح برتری حاصل نہیں ہے۔ سیریز کا فیصلہ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔ سیریز کے بقیہ میچز 28 ستمبر، 30 ستمبر اور 2 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے۔